مزید دیکھیں

مقبول

قومی سلامتی کیلئے خطرہ،امریکہ نے پاکستانی شہری کو کیا بے دخل

واشنگٹن: امریکی امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ نے 56...

وزیر اعلی خیبر پختونخوا سے فٹبال پلئیر محمد ریاض کی ملاقات

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے...

غزہ کی بجلی منقطع کرنے کے فیصلے پر حماس کا سخت ردعمل

غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کے اس...

شرجیل میمن سے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنرکی ملاقات

سندھ کے سینئروزیرشرجیل انعام میمن سے کراچی میں تعینات...

عالیہ بھٹ کی تعریف کرنے پر تنقید، ثروت گیلانی کا خوبصورت جواب

ویب سیریز چڑیل اور فلم جوانی پھر نہیں آنی کی نامور اداکارہ ثروت گیلانی کو بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کی تعریف کرنا مہنگا پڑ گیا۔

باغی ٹی وی :حال ہی میں پاکستانی اداکارہ ثروت گیلانی نے بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کی تعریفوں کے پُل باندھ د یئے تھے جس پر ثروت کے مداح نالاں دکھائی دیئے ثروت گیلانی کی عالیہ بھٹ کی تعریف میں کی گئی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے اسراء خان نامی خاتون نے کہا کہ میڈم آپ لوگ بالی ووڈ والوں کے سامنے خود کو اتنا گراتے کیوں ہیں؟ عالیہ بھٹ سے آپ ہزار گنا بہترین اداکارہ ہیں-

صارف خاتون نے کہا کہ آپ کے انٹرویو دیکھ کر خود کو موٹیویٹ کرتے ہیں، لیکن آپ بھارتی اداکاراؤں کی تعریف کرتی ہیں، یہ ٹھیک نہیں۔

مداح کی اس بات پر ثروت گیلانی نے جواب دیا کہ ہمیں قابل لوگوں کی تعریف ضرور کرنی چاہیے، وہ سخت محنت کر کے کوئی مقام حاصل کرتے ہیں، عالیہ بھٹ بہترین اداکارہ ہیں، تعریف کرنے کے لیے حدود اور سرحدوں کو مدنظر نہیں رکھنا چاہیے۔