عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور اس سال بالی وڈ کی ایسی جوڑی رہی ہیں جو سب سے زیادہ خبروں میں رہے ہیں. پہلے ان کی شادی اور پھر بعد میں بچے کی پیدائش خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے. عالیہ بھٹ کے گھر ننھے مہمان کی آمد دسمبر کے پہلے ہفتے یا نومبر کے آخری ہفتے میں متوقع ہے. بھارتی میڈیا کا دعوی ہے کہ عالیہ بھٹ بچے کی پیدائش کے بعد ایک سال تک کسی قسم کا کوئی کام نہیں کریں گی اس دوران وہ چھوٹے موٹے پراجیکٹس تو کرتی رہیں گی لیکن بھرپور انداز میں کام ایک سال کے بعد ہی کریں گی. کہا جا رہا ہے کہ عالیہ بھٹ ایک سال کا وقفہ لیکر اپنے بچے پر توجہ دیں گی.
دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہےکہ وہ جب دوبارہ کام شروع کریں گی تو سب سے پہلے کرن جوہر کی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی مکمل کروائیں گی.اگر ہم رنبیر کپور کےانٹرویوز دیکھیں تو وہ کہہ چکے ہیں کہ مجھے اگر رہنا پڑا تو میں رہوں گا لیکن عالیہ اپنے کام پر کمپرومائز نہیں کریگی. یاد رہے کہ عالیہ بھٹ کاحال ہی میں بے بی شاور کیا گیا ہے جس میں ان کی فیملی اور قریبی دوستوں نے شرکت کی. عالیہ اور رنبیر دونوں کی فیملیاں آنے والے ننھے مہمان کو دیکھنے کے لئے بیتاب ہیں.