بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے حال ہی میں کافی ود کرن میں عالیہ بھٹ کے ہمراہ شرکت کی. انٹرویو میں عالیہ بھٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ عالیہ نوجوان نسل کی نمائندہ فنکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین اداکارہ ہیں. ان کے ساتھ کام کرکے بہت کچھ سیکھنے کو ملا. میں نے مہیش بھٹ کے ساتھ کام کرکے بھی بہت کچھ سیکھا لیکن عالیہ بھٹ کمال کی اداکارہ ہیں.عالیہ بھٹ نے اسی شو میں ورون دھون اور سدھاتھ ملہوترا کے ساتھ شرکت کی تھی جب عالیہ سے سوال ہوا کہ ہندوستان کا صدر کون ہے تو انہوں نے غلط جواب دیا جس پر اداکارہ کو کافی ٹرول کیا گیا تھا، شاہ رخ خان نے بھی کافی ود کرن میں عالیہ بھٹ کو چھیڑنے کی کوئی کسر نہ چھوڑی۔ انہوں نے بھی عالیہ
کے حوالے سے خوب مذاق کیا لیکن جہاں ان کے کام کی باری ٓآئی تو ان کی کافی تعریف کی اور انہیں نوجوان نسل کی بہترین اداکارہ قرار دیدیا۔ یاد رہے کہ شاہ رخ خان اور عالیہ بھٹ ایک فلم بنا رہے ہیں جس کا نام ہے ڈارلنگز عالیہ بھٹ اس فلم کے زریعے پہلی بار بطور پرڈیوسر متعارف ہو رہی ہیں ۔ عالیہ کو اس فلم سے کافی امیدیں وابستہ ہیں۔ان کا کہنا ہےکہ کہانی بہت ہی الگ ہے یقینا دیکھنے والے کافی لطف اندوز ہوں گے۔عالیہ کا تو یہ بھی دعوی ہے کہ ایسی کہانی ان کو پہلے ہندی فلموں میں شاید ہی دیکھنے کو ملی ہو۔








