مزید دیکھیں

مقبول

ڈیرہ غازیخان: بھارتی جارحیت کے خلاف عظیم الشان ریلی، پاک فوج سے یکجہتی کا اظہار

ڈیرہ غازی خان (باغی ٹی وی،جواداکبرسٹی رپورٹر) بھارتی جارحیت...

ایرانی وزیر خارجہ کی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی...

صدر آصف علی زرداری نے سندھ کا سودا کیا،ذوالفقارعلی بھٹو جونئیر

پیپلزپارٹی شہید بھٹو گروپ کے رہنما ذوالفقارعلی بھٹو جونئیر...

شکارپور: صحافی جان محمد مہر کا قاتل پولیس مقابلے میں مارا گیا

میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگارمشتاق لغاری)شکارپور میں صحافی جان...

عالیہ بھٹ کا پہلا کرش کون تھا؟

بالی وڈ کی نامور اداکارہ عالیہ بھٹ جو کہ اپنی شادی سے پہلے افئیر ز کی زد میں رہیں ۔ وہ جب سے بالی وڈ میں آئی ہیں ان کا نام کئی ہیروز کے ساتھ جڑا لیکن ورون دھون کے ساتھ محبت کا اظہار تو وہ خود اپنے کئی انٹرویوز میں بھی کر چکی ہیں۔ اگر رنبیر کپور کا نام بہت ساری لڑکیوں کے ساتھ لیا گیا تو عالیہ بھی پیچھے نہ تھیں۔ پھر ان دونوں کا آپس میں ملنا اور شادی کا فیصلہ کر لینا سب کے لئے ہی حیران کن تھا۔ عالیہ بھٹ نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے جس میں ان سے پوچھا گیا کہ عالیہ آپ کا پہلا کرش کون تھا ، تو انہوں نے نام لیا شاہ رخ خان کا ، انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان میرا پہلا کرش تھا،

”میں بچپن میں ان کی فلمیں دیکھا کرتی تھی ان سے بہت متاثر ہوا کرتی تھی ،” میں نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ بڑی ہو کر مجھے ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع میسر آئیگا۔ ہم نے ایک ساتھ فلم ڈئیر زندگی میں کام کیا، میری خوشی کی انتہا نہ تھی جب مجھے شاہ ر خ خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کا موقع میسر آیا ۔ انہوں نے کہا رنبیر تو میرا اب کا کرش ہے لیکن شاہ رخ خان ہمیشہ ہی میرا کرش رہے گا۔ وہ ایک بہترین ہیرو ہونے کے ساتھ ایک بہترین انسان بھی ہیں ۔ یادرہے کہ عالیہ بھٹ کی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی سپر ہٹ ہوئی اس سے پہلے ان کی اور رنبیر کپور کی براہمسٹرا ہٹ ہوئی اب وہ ہارٹ آف سٹون سے اپنا ہالی وڈ ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں۔

سلمان خان نے اپنی بہن ارپیتا کو کیا گفٹ دیا جان کر رہ جائیں گے

جگن کاظم بچپن میں کس اداکار سے بہت متاثر تھیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

عامر خان نے ہیماچل پردیش کے سیلاب متاثرین کو دیا 25لاکھ روپیہ