بالی وڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کی پہلے شادی بہت زیادہ خبروں میں رہی اس کے بعد ان کی پریگننسی بہت زیادہ خبروں میں رہی ، جیسے ہی انہوں نے اپنے پریگننٹ ہونے کی خبر سوشل میڈیا پر جاری کی تو جہاں بہت سارے لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا وہیں کچھ نے سوالات بھی اٹھا دئیے. تاہم عالیہ بھٹ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ انہوں نے اپنے حاملہ ہونے کی خبر سب سے پہلے کس کو سنائی. انہوں نے بتایا کہ میں نے سب سے پہلے یہ خبر امریکی نژاد اسرائیلی اداکارہ گال گدوت کو بتائی ان کے ساتھ اس وقت دا ہارٹ آف اسٹون کررہی تھی .
انہوں نے کہا کہ ”جیسے ہی میں نے ان کو یہ خبر سنائی انہوں نے بے حد خوشی کا اظہار کیا” اور اس کے بعد میری بہت زیادہ دیکھ بھال کی اور سیٹ پر کوشش کی کہ مجھے کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو ، انہوں نے کہا کہ بلکہ گال گدوت نے سیٹ پر فلم کے کُرو سے بھی کہا کہ عالیہ کو کسی قسم کی پریشانی یا تکلیف نہیں ہونی چاہیے کیونکہ وہ ماں بننے جا رہی ہیں. واضح رہے کہ عالیہ بھٹ کی جب شادی ہوئی اس وقت وہ اپنے پہلے فارن پراجیکٹ دا ہارٹ آف اسٹون کی شوٹنگ کررہی تھیں.