اداکارہ عالیہ بھٹ جن کے لئے یہ سال خوشیاں لیکر آیا ایک طرف انکی فلمیں سپر ہٹ رہیں تو دوسری طرف رنبیر کپور کے ساتھ ان کی شادی اور پھر بیٹی کی پیدائش ہوئی. عالیہ بھٹ نے چونکہ پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی بچی پر بھرپور توجہ دیں گی لیکن کبھی بھی فلمیں کرنا نہیں چھوڑیں گی بلکہ رنبیر کپور نے بھی کہہ دیا تھا کہ مجھے بچی کےلئے گھر بیٹھنا پڑا تو بیٹھوں گا لیکن عالیہ کام نہیں چھوڑے گی. بچی کی پیدائش کے بعد عالیہ بھٹ پھر سے متحرک ہو رہی ہیں اس سلسلے میں انہوں نے ورزش اور ورک آئوٹشروع کر دیا ہے. انہوں نے حال ہی میں سوشل
میڈیا پر ورک آئوٹ کرتے کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے مائوں کو ایک مشورہ دیا اور کہا کہ خود کو وقت دیں اور خیال کریں اپنا. بچے کی پیدائش کے بعد بہت ضروری ہوتا ہےکہ آپ اپنی جسامت کو کنٹرول کریں. میںنے اپنی بیٹی کی پیدائش کے دو ہفتوں کے بعد ہلکا پھلکا چلنا پھرنا شروع کر دیاتھا. آپ خود کو فٹرکھنے کےلئے ورزش کریں لیکن ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کرتی رہیں کیونکہ ہر کسی کی جسامت دوسرے سے مختلف ہوتی ہے ضروری نہیں جو ایک کررہا ہے وہ دوسرے کی صحت اور جسامت کے لئے بھی موزوں ہو.








