مہیش بھٹ کی اور سونی رازدان کی بیٹی عالیہ بھٹ جو کہ آج کل امید سے ہیں ان کے بے بی شاور کی تیاریاں ان کی ماں اور ساس نیتو کپور زورو شور سے کررہی ہیں. خوشی بھرے اس موقع کو منانے کےلئے رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کافی پرجوش ہیں . ان کے ساتھ ساتھ کپور اور بھٹ خاندان کی خوشی سنبھالے نہیں سنبھالی جارہی. کہا جا رہا ہے کہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں گود بھرائی کی رسم کی جائیگی جس میں بھٹ اور کپور فیملی اپنے قریبی دوستوں سمیت رشتہ داروںکو مدعو کریں گے. کہا جا رہا ہے کہ کھانے میں سبزی سے بنی چیزیں رکھی جائیں گی اور عالیہ
بھٹ اور رنبیر کپور کے بچپن کی تصویروں سے وینیو کو سجایا جائیگا. رپورٹس یہ بھی ہیں کہ گود بھرائی پر زیب تن کرنے کےلئے عالیہ بھٹ خاص جوڑا تیار کروا رہی ہیں. یاد رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی رواں برس اپریل میں ہوئی تھی، اس شادی کے لئے رنبیر کپور کے والد رشی کپور کافی پرجوش تھے لیکن ان کی زندگی وفا نہ کر سکی اور وہ شادی میں شریک نہ ہو سکے.تاہم کوئی بھی تقریب ہو رنبیر کپور والد کی تصویر اٹھائے پھرتے ہیں. دوسری طرف سونی رازدان کا کہنا ہے کہ ان کے پائوں تو زمین پر ٹک ہی نہیںرہے، مہیش بھٹ اور نیتو کپور کے بھی یہی تاثرات ہیں.