عالیہ بھٹ کی مصروفیات نے انکو بچا لیا

کرن جوہر کی برتھ ڈے پارٹی لے بیٹھی بہت سارے شوبز ستاروں کو۔ان کی سالگرہ میںشرکت کرنے والا ہر دوسرا سٹار کورونا میں مبتلا ہو گیا ہے اس حوالے سے عالیہ بھٹ خوش قسمت رہیں وہ کورونا سے بچ گئیں ۔ کرن جو ہر کی سالگرہ کی تقریب سے قبل عالیہ اپنے پہلے ہالی وڈ پراجیکٹ ”ہارٹ آف سٹون“ کی شوٹنگ کےلئے بیرون ملک روانہ ہوگئیں ۔ان کی بہت کوشش تھی کہ وہ صرف ایک دن کے لئے انڈیا چلی
جائیں اور سالگرہ میں شرکت کرکے واپس شوٹنگ پر آجائیں لیکن انہیں اجازت نہ مل سکی اور وہ سالگرہ میں شریک نہ ہو سکیں۔بین الاقوامی شوٹنگ کے قواعد و ضوابط شاید مختلف ہیںایک بار کہیں کوئی ٹیم شوٹنگ کے لئے پہنچ جائے تو پھر وہ اس لوکیشن کو چھوڑ کر کہیں نہیں جا سکتا ۔عالیہ بھٹ نے اس کے باوجود ہاتھ پاﺅں مارے کہ ان کو صرف ایک دن کا ریلیف مل جائے لیکن ایسا نہ ہو سکا۔ عالیہ کا سالگرہ میں نہ آنے کو اب ان کی خوش قسمتی کہا جا رہا ہے کیونکہ وہاں پہنچے بہت سارے ستارے کورونا جیسے مرض میں مبتلا اپنے گھروں میں قید ہیں اور عالیہ صحت مند ہیں اور اپنی شوٹنگ کرہی ہیں ۔
یاد رہے کہ راج کپور خاندان کی بہو اور رنبیر کپور کی اہلیہ عالیہ کپور اپنی پہلی ہالی وڈ فلم کی شوٹنگ کےلئے آج کل لندن میں موجود ہیں عالیہ اپنے پہلے ہالی وڈ پراجیکٹ کو لیکر کافی خوش ہیں انہوں نے اس فلم کی شوٹنگ کے لئے روانہ ہونے سے قبل ایک پوسٹ لگائی جس میں انہوں نے لکھا کہ میں بہت زیادہ نروس ہو ں ۔

Comments are closed.