فلم مسز چٹرجی بمقابلہ ناروے رانی مکھر جی کے کیرئیر کی ایک بہترین فلم گردانی جاتی ہے اس میں رانی مکھر جی کی اداکاری دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے. فلم کو بہت پذیرائی ملی ہے، عالیہ بھٹ ، ان کی بہن شاہین بھٹ اور والدہ سونی رازدان نے جب یہ فلم دیکھی تو انہیںنہ صرف پسند آئی بلکہ عالیہ بھٹ نے ایک پوسٹ کے زریعے مداحوں کو بتایا کہ ہم تینوں یہ فلم دیکھ کرنہ صرف دوران فلم روئے بلکہ ساری رات بھی روتے رہے. اداکارہ نے کہا کہ رانی نے جو کردار کیا ہے اس سے میںخود کو بہت زیادہ نزدیک محسوس کررہی ہوں ، بطور ماں میں سمجھ سکتی ہوں کہ اس کردار کی فیلنگز کیا ہوں گی.ہم تینوں کو یہ فلم دیکھ کر بہت رونا آیا. یاد رہے کہ مسز چٹر جی بمقابلہ ناروے
17 مارچ کو ریلیز کی گئی تھی جس میں رانی مکھر جی نے ایک ماں کا کردار ادا کیا ہے جو اپنے بچوں کو واپس لینے کیلئے ریاست سے لڑ رہی ہے۔فلم میں دکھایا گیا ہے کہ ناروے کی حکومت نے مسز چٹرجی کے بچوں کو ان سے یہ کہہ کر چھین لیا تھا کہ وہ بطور ماں انکی ٹھیک سے نگہداشت نہیں کرتیں اور انہیں بتایا گیا تھا کہ بچوں کو 18 سال کی عمر تک واپس نہیں کیا جائے گا۔ عالیہ بھٹ کے علاوہ جس نے بھی یہ فلم دیکھی ہے کہانی کی اور خصوصی طور پر رانی مکھر جی کی اداکاری کی بے حد تعریف کی.








