باصلاحیت اداکارہ عالیہ بھٹ جنہوں نے 2012 میں کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر سے اپنے کیرئیر کی شروعات کی آج ان کا شمار بالی وڈ کی کامیاب اداکارائوں میں ہوتا ہے. عالیہ بھٹ نے اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ بننے کے فیصلے کے حوالے سے بات کی انہوں نے کہا کہ اداکاری میرا اس وقت بھی جنون تھا جب مجھے اداکاری کا پتہ بھی نہیں تھا کہ یہ کیا ہوتی ہے اور کیسے ہوتی ہے. انہوں نے کہا کہ میں چار سال کی عمر میں اداکارہ بننا چاہتی تھی انہوں نے کہا کہ اداکاری کرنے کا جذبہ میں نے بڑے ہونے تک اور اداکارہ بننے تک برقرار رکھا. یاد رہے کہ عالیہ بھٹ نے پانچ سال کی عمر میں اداکاری کا آغاز کیا انہوں نے اکشے کمار کی فلم سنگھرش جو کہ 1999 میں ریلیز ہوئی تھی

اس میں بطور چائلڈ سٹار کام کیا. عالیہ بھٹ نے سنجے لیلا بھنسالی کی فلم بلیک کے لئے بھی آڈیشن دیا تھا لیکن وہ اس آڈیشن کے لئے رد کر دی گئی تھیں. عالیہ بھٹ نے سٹوڈنٹ آف دا ائیر کے لئے جب آڈیشن دیا تو ان کے ساتھ پانچ سو اور بھی لڑکیاں تھیں لیکن ان کی سلیکشن ہوئی اور اس فلم کے لئے انہوں نے 15 کلو وزن بھی کم کیا .اس فلم کے بعد انہوں نے ہائی وے فلم میں‌کام کیا اور اس میں انکی اداکار کو بہت سراہا گیا اور انہیں ایورڈز بھی اس فلم کےلئے بنے.

Shares: