بالی وڈ کی معروف اور ورسٹائل اداکارہ عالیہ بھٹ اپنی ہر فلم کے ساتھ شائقین اور ناقدین کو حیران کر دیتی ہیں. ان کے حوالے سے تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ وہ وہ یش راج فلمز کی جاسوسی دنیا میں خاتون کے مرکزی کردار کے ساتھ فلم بنائیں گی۔ عالیہ بھٹ تھرلر جاسوسی فلم میں سپر ایجنٹ کا کردار ادا کریں گی اور اس کی شوٹنگ کا آغاز 2024 سے متوقع ہے۔عالیہ بھٹ سے قبل اس طرح کا کردار کسی دوسری ہیروئین نے شاید کم ہی کیا ہو گا، لیکن شاہ رخ خان ، ہرتیک روشن و دیگر جاسوس کا کردار ادا کر چکے ہیں. عالیہ بھٹ اس فلم کے زریعے ایک اور تاریخ رقم کرنے جا رہی ہیں.
عالیہ بھٹ کو تھرلر فلم میں ایک جاسو سی مشن پر بھیجا جائے گا اور ایکشن سے بھرپور مناظر مداحوں کے ہوش اڑا دیں گے۔ یاد رہے کہ عالیہ بھٹ نے گزشتہ برس رنبیر کپور کے ساتھ شادی کی ان کے ہاں ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی عالیہ بھٹ اپنی پروفیشنل زمہ داریوں کے ساتھ ساتھ اپنی گھریلو زندگی کو بھی خوب اچھے انداز سے نبھا رہی ہیں. دوسری طرف رنبیر کپور کا کہنا ہےکہ عالیہ نہ صرف اچھی اداکارہ ہے بلکہ بہتریین انسان ماں اور بیوی ہیں.