کبھی لوگوں کے لئے تیار نہیں ہوئی عالیہ بھٹ

اپنے لئے جئیں جو کرنا ہے خود کےلئے کریں
0
97
alia bhatt

بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کے انٹرویو کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ بتا رہی ہیں کہ میں آج تک کسی کے لئے بھی تیار نہیں ہوئی، مجھے لوگوں‌کے لئے تیار ہونا اچھا نہیں لگتا. میرا جو دل کرتا ہے وہ میں کرتی ہوں اور وہی پہنتی ہوں. انہوں نے کہا کہ بہت ساری لڑکیاں صرف ان باتوں سے گھبرا جاتی ہیں کہ لوگ کیا کہیں گے ، اس لئے وہ زیادہ سے زیادہ تیار ہو کر باہر نکلنے کی کوشش کرتی ہیں جو کہ بہت ہی غلط ہے.

لڑکیاں دوسروں کی دیکھا دیکھی اپنے والدین کو پریشرائز کرتی ہیں کہ ہمیں‌یہ چیز لیکر دیں وہ چیز لیکر دیں ایسا نہیں ہونا چاہیے. عالیہ بھٹ نے زور دیا کہ” اپنے لئے جئیں جو کرنا ہے خود کےلئے کریں ”. انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ لڑکیوں‌کو چاہیے خود کو خود مختار بنائیں اور خود کا ایک مقام بنائیں. یاد رہے کہ عالیہ بھٹ نے گزشتہ برس رنبیر کپور کے ساتھ محبت کی شادی کی ان کی ایک بیٹی بھی ہے جس کا نام راحا کپور ہے. دونوں ایک کامیاب خوشگوار زندگی بسر کررہے ہیں.

دنانیر مبین بھی فلسطینیوں کے حق میں‌بول پڑیں

میری طبیعت اب بہت بہتر ہے مداحوں کا شکریہ سارا خان

اداکارہ مالا کی گاڑی پر گولیاں چل گئیں، بھائی کی موت

Leave a reply