پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ کو جیل سے رہا کردیا گیا۔
باغی ٹی وی کے مطابق عدالت نے عالیہ حمزہ کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانےکا حکم دیا، جس کے بعد انہیں سخت پولیس سیکیورٹی میں لاہور روانہ کردیاگیا۔اس سے قبل جہلم کے جوڈیشل مجسٹریٹ قمر عباس تارڑ کی عدالت میں رہنما پی ٹی آئی عالیہ حمزہ ملک کے خلاف تھانہ ایئر پورٹ میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی، عدالت نےعالیہ حمزہ کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے درخواست منظور کرلی۔
واضح رہے کہ عالیہ حمزہ ودیگر کےخلاف 18 اپریل کو تھانہ ایئرپورٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، عدالت نے 19 اپریل کو عالیہ حمزہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا، یوں چار روز کے بعد پی ٹی آئی رہنما کی جیل سے رہائی عمل میں آئی۔عالیہ حمزہ ملک 18 اپریل کو ورکرز کنونشن سے خطاب کے لیے راولپنڈی کے نورانی محلہ پہنچی تھیں، جہاں سے انہیں گرفتار کر کے ویمن پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا تھا۔
بھارت سے کشیدگی، پاکستان کا سفارتی برادری کو اعتماد میں لے گا
سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ
تلخ کلامی،محمد رضوان اور کولن منرو پر جرمانہ