بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ کیرئیر تو دونوں کا ہوتا ہے مرد کا بھی اور عورت کا بھی لیکن صرف ہیروئین سے ہی کیوں سوال کیا جاتا ہے کہ اس نے کیرئیر کے عروج پر بچہ پیدا کر لیا ، بھئی یہ سوال مرد سے کیوں نہیں ہوتا کہ اس نے کیرئیر کے عروج پر بچہ پیدا کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں ہر کام محبت سے کرتی ہوں ، اور سوچ سمجھ کر فیصلہ کرتی ہوں ، جس کام کے لئے میں دل سے راضی ہوں کر لیتی ہوں ورنہ نہیں کرتی، مجھے لگا کہ مجھے بچے کو دنیا میں لانا چاہیے تو میں نے ماں بننے کا فیصلہ کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے اس فیصلے پر نہایت خوش ہوں۔ یاد رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے اپریل 2022میں شادی کی اور نومبر 2022میں ان کے
گھر ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی دونوں بیٹی کی پیدائش پر نہایت خوش ہیں۔ عالیہ بھٹ نے آج کل فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی کی ریلیز کی تیاری کر رہی ہیں۔ کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں رنویر سنگھ، دھرمیندر، جیا بچن اور شبانہ اعظمی نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں۔ اس کے علاوہ پریانکا چوپڑا اور کترینہ کیف کے ساتھ جی لے زرا کی بھی اسی سال شوٹنگ کی جائیگی ، اور اسی سال عالیہ ہالی وڈ میں ہارٹ آف سٹون سے ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں ۔