اداکار رنیبر کپور جن کے شادی سے پہلے بہت زیادہ افئیرز رہے ان کے دو اداکارائوں کے ساتھ افئیرز بہت مشہور رہے ، ایک دیپیکا پڈوکون اور دوسری کترینہ کیف، کترینہ کیف کے ساتھ رنبیر کپور کافی سال تک ایک الگ گھر میں بھی رہے، جبکہ دیپیکا پڈوکون کو انہوں نے سات سال تک ڈیٹ کیا. لیکن ان دونوں سے شادی نہیں کی شادی انہوں نے عالیہ بھٹ کے ساتھ کی جن کے خود کے افئیرز کی تعداد شاید رنبیر کپور سے بھی زیادہ ہے. حیرت کی بات یہ ہے کہ دیپیکا اور عالیہ بھٹ اس وقت بہترین دوستیں ہیں ایک دوسرے کو تحفے تحائف دیتی رہتی ہیں.
دیپیکا پڈوکون نے عالیہ بھٹ کو اپنے ہی کاسمیٹک برینڈ کی پراڈکٹ بھیجی ، جس کو عالیہ بھٹ نے گاڑی میں بیٹھے ہاتھ میںپکڑا ہوا تھا، عالیہ نے تصویر بنا کر اس کو سوشل میڈیا پر شئیر کرکے لکھا کہ مجھے دیپیکا کی طرف سے یہ تحفہ موصول ہوا. انہوں نے ساتھ ہی اپنی دوست کا شکریہ بھی ادا کیا. ”دونوں کو ایک دوسرے پر جان نچھاور کرتے ہوئے ان کے مداح کافی حیران رہ جاتے ہیں” کیونکہ دیپیکا کے بارے میںعالیہ بخوبی جانتی ہیں کہ وہ ان کے شوہر کی گرل فرینڈ رہ چکی ہیں اور وہ ان سے شادی بھی کرنا چاہتی تھیں.
پھوپھو کو ہمیشہ برا ہی کہا جاتاہے فریحہ پرویز
مانی تم میرے ٹام ہینکس ہو حرا








