اداکارہ عالیہ بھٹ جو اس وقت بالی وڈ انڈسٹری پر چھائی ہوئی ہیں، ان کی حال ہی میں فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی ریلیز ہوئی ہے ، کرن جوہر کی اس فلم میں عالیہ بھٹ کے ساتھ رنبیر کپور دکھائی دئیے ہیں. فلم کو جہاں بہت ساری تنقید کا سامنا رہا وہیں سراہا بھی گیا، سراہنے والوں میں جاوید اختر کا نام قابل زکر ہے. جاوید اختر نے ایک ٹویٹ کے زریعے فلم کی تعریف کچھ یوں کی. انہوں نے لکھا کہ ” گزشتہ چند سالوں میں دیکھی گئی فلموں میں راکی اور رانی کی پریم کہانی سب سے بہترین اور مزاح سے بھر پور فلم ہے،
اگر آپ کو محبت، مزاح اور جذبات کا امتزاج پسند ہیں تو اس فلم کو لازمی دیکھیں”۔جاوید اختر کی طرف سے اس تعریف کو بہت سراہا گیا اور انہوں نے بے حد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”مجھے بہت خوشی ہے کہ میری یہ فلم آپ کو بہت پسند آئی ہے.” عالیہ بھٹ نے جاوید اختر کا تعریفی ٹویٹ ری ٹویٹ کیا. جس پر ان کے مداحوں نے بھی جاوید اختر کی ہاں میں ہاں ملائی . یاد رہے کہ راکی اور رانی کی پریم کہانی باکس آفس پر بہت اچھا بزنس نہیںکر پائی.