الف کے بعد ایک اور معروف و مقبول پاکستانی ڈرامہ عہد وفا بھی اختتام پذیر

0
37

پاکستانی معروف ڈرامہ سیریل عہد وفا گزشتہ رات آخری قسط کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا اس کی آخری قسط ٹیلی ویژن پر نشر کر دی گئی

باغی ٹی وی : نجی ٹی وی چینل ہم ٹی وی کا معروف و مقبول ڈرامہ سیریل عہد وفا گذشتہ رات اپنی آخری قسط کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا شائقین کی دلچسپی اور جوش و خروش کو دیکھتے ہوئے ڈرامے کے ڈائریکٹر نے اس کی آخری سینما میں دکھانے کا اعلان کیا تھا لیکن کورونا کے پیش نظر اور حفاظتی اقدامات اور سینما اور تفریحی مقامات بند کرنے کے حکومتی اعلان کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا

اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں ہم ٹی وی کے پروڈیوسرز نے اعلان کیا تھا کہ عالمی ادارہ صحت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ عہد وفا کا گرینڈ فنالے سنیما گھروں میں ریلیز نہیں ہوگا اس کی آخری قسط ہر بار کی طرح اتوار کے روز ہم ٹی وی پر ہی ریلیز ہوگی

ڈرامے کی کہانی 4 دوستوں پر مبنی تھی جو اسکول میں ہوئے ایک جھگڑے کے بعد ایک دوسرے سے دور تو ہوجاتے ہیں لیکن ہمشیہ ساتھ گزارے لمحات کو یاد کرکے باقی زندگی گزارتے ہیں

ڈرامے کی کہانی کے مطابق چاروں دوست لارنس کالج میں اکٹھا پڑھتے ہیں، تاہم قواعد کی خلاف ورزی پر 3 دوستوں کو کالج سے نکال دیا جاتا ہے جبکہ ایک دوست جس کا کردار احد رضا میر ادا کررہے ہیں وہ فوج کا افسر بن جاتا ہےاس کے علاوہ تین دوستوں میں سے ایک رکن اسمبلی، ایک صحافی اور ایک بیوروکریٹ بن جاتا ہے

ڈرامے کی آخری قسط میں ایک دلچسپ منظر ہمایوں سعید میجر ہمایوں کے کردار بھارتی پائلٹ ابھےنندن جسے حدود کی خلاف ورزی کرنے کے دوران پاکستانی آرمی نےگرفتار کیا تھا کا بھی کردار دکھایا گیا کیپٹن سعد یعنی احد رضا میر لائن آف کنٹرول پر بہادری سے لڑتے ہوئے زخمی ہوجاتا ہے لیکن بروقت ہسپتال پہنچا کر اس کی جان بچا لی جاتی ہے

واضح رہے کہ عہد وفا ڈرامے میں احد رضا میر، عثمان خالد بٹ، احمد علی اکبر، وہاج علی، علیزے شاہ اور زارا نور عباس نے مرکزی کردار نبھائے ہیں

یہ ڈرامہ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے تعاون سے بنایا گیا ہے اس ڈرامے کی ہدایات سیفی حسن نے دی ہیں جب کہ اس کی کہانی مصطفی آفریدی نے لکھی ہے

عہد وفا کی آخری قسط کا ٹریلر جاری ڈرامے میں ہمایوں اور ابھی نندن کے کرداروں کا اضافہ

Leave a reply