60 کی دہائی کی مزاحیہ ٹی وی سیریز ’الف نون‘ کوفیچر فلم کے طور پر پیش کرنے کی تیاریاں

0
86

پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار شہزاد رائے نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ 60 کی دہائی کی مشہور مزاحیہ ٹی وی سیریز ’الف نون‘ کو جلد ہی ایک فیچر فلم کے طور پر دوبارہ پیش کیا جائے گا۔

باغی ٹی وی : 1965 میں نشر ہونے والی طنزومزاح پر مبنی ٹی وی سیریز’الف نون‘ میں ملکی اور معاشرتی مسائل کو طنزو مزاح کے انداز میں اس طرح عوام کے سامنے پیش کیا جاتا تھا کہ اس کی یاد آج بھی لوگوں کے ذہن میں تازہ ہے-

مذکورہ ٹی وی سیریز کو ایک بار پھر فیچر فلم میں تیار کیاجارہاہے جس میں گلوکار شہزاد رائے اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔’الف نون‘ کے مرکزی کرداروں میں اَلّن کا مشہور کردار کمال احمد رضوی اور ننھا کا کردار رفیع خاور نے ادا کیا تھا اور اب یہ دونوں کردار شہزاد رائے اور فیصل قریشی ادا کریں گے۔

شہزاد رائے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اوریجنل ’الف نون‘ کا ایک مزاحیہ کلپ شیئر کیا جس میں الن اور ننھا ملک میں جاری مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کے حوالے سے بات کرتے نظر آرہے ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CFWT8pshJJN/
ویڈیو کلپ شئیر کرتے ہوئے شہزاد رائے نے لکھا کہ اس ویڈیو کلپ سے ظاہر ہوجائے گا کہ میں اور فیصل قریشی کیوں فلم’الف نون‘ بنارہے ہیں۔

شہزاد رائے نے ان مسائل کو آج کے مسائل سے جوڑتے ہوئےکہا کہ جو مسائل اس وقت پاکستان میں تھے یہی مسائل آج بھی موجود ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے فلم میں اداکاری کرنے پر خوشی کااظہار کیا۔

واضح رہے کہ فلم ’الف نون‘ کی کہانی پچھلی سیریز سے مختلف ہوگی لیکن فلم کا مرکزی خیال وہی ہوگا فیصل قریشی نے نہ صرف فلم کا اسکرپٹ لکھا ہے بلکہ وہ فلم کی ہدایات بھی دیں گے۔

سعودی عر ب کی وزارت اطلاعات نے پہلی دستاویزی فلم ریلیز کر دی

پی ٹی وی کو ہماری اسلامی اور مشرقی ثقافتی اصولوں پر عمل کرنا چاہیے علی محمد خان

Leave a reply