پاکستان کی مشہور مشہور ٹک ٹاکر جنت مرزا کے بعد ان کی بہن علشبا انجم کے پہلے ہی گیت نے یوٹیوب پر دھوم مچا دی۔

باغی ٹی وی :پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹارجنت مرزا کے ساتھ ساتھ ان کی بہن بھی کافی مقبول ہیں انہوں نے ٹک ٹاک کے بعد شوبز میں ویڈیو گیت کے ذریعے ڈیبیو کیا ہے جس نے ریلیز ہوتے ہیں کئی ریکارڈ اپنے نام کرلیے ہیں۔

گلوکار سرمد قدیر کا ویڈیو گیت عشق ریلیز ہوا ہے جوکہ علشبا انجم پر فلمایا گیا ہے۔ گیت میں بیان کی جانے والی داستاں اور منفرد شاعری نے سننے والوں پر سحر سا طاری کردیا ہے۔محض چند دنوں میں اس گیت کو 28 لاکھ 48 ہزار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے اور چند دنوں میں ہی یوٹیوب پر پہلے نمبر پر ٹرینڈ کررہا ہے۔

واضح رہے کہ علشبا انجم سے قبل اُن کی بہن جنت نے بھی گزشتہ سال گلوکار سرمد قدیر ہی کے گیت ’ شاعر‘ سے شوبز میں انٹری دی تھی۔ اُن کا گیت اب تک ایک کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے-

حدیقہ کیانی کی پہلی قوالی ریلیز ہوتے ہی مقبول، یوٹیوب پر ٹاپ ٹرینڈ

Shares: