عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کب شادی کریں گے؟

بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور اور اداکار رنبیر کپور کی دوستی اور کئی تقریبات میں ایک ساتھ موجودگی کے بعد سے ہی دونوں کی شادی کی افواہیں بھی چل رہی ہیں تاہم دونوں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا-

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ کی یہ جوڑی 2021 میں شادی کرنے والی ہے۔ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور اپنی دوستی کو 2020 میں ہی شادی میں بدلنا چاہتے تھے تاہم کورونا وائرس اور رنبیر کے والد رشی کپور کے انتقال کے باعث انہوں نے اپنا پروگرام ملتوی کردیا۔

کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی: کرکٹر سریش رائینا سمیت معروف شخصیات گرفتار

رپورٹس کے مطابق حالیہ انٹرویو میں شادی کی خبروں پر عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ سب لوگ یہ کیوں پوچھتے ہیں کہ میں کب شادی کروں گی؟ آپ کو پتہ ہے میں ابھی صرف 25 سال کی ہوں اور میرے خیال میں اس وقت شادی کرنا بہت جلدی ہوگی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ایک انٹرویو میں عالیہ بھٹ نے کہا تھا کہ میری شادی پر تبصرہ کرنے والوں کو تھوڑا انتظار کرنا چاہیے انہیں انتظار کے بعد اچھی خوشی دیکھنے کو ملے گی اور وہ مایوس نہیں ہوں گے۔

Comments are closed.