اداکارہ علیزہ شاہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ آپ اچھا کریں یا برا تنقید ہر حال میں ہونی ہی ہونی ہے ، میرے حساب سے جہاں چار لوگ آپ کی تعریف کرتے ہیں وہاں باقی لوگ آپ کو ناپسند بھی کرتے ہیں. انہوں نے کہا کہ ہمیں اگنور کرنے کا ہنر سیکھنا چاہیے ، اس سے ہم بہت سارے مسائل سے بچ جاتے ہیں، اگر ہم اسی چیز میں پھنسے رہیں گے کہ فلاں نے ہمیں یہ کہہ دیا ، فلاں نے ہمیں وہ کہ دیا تو اس سے کام پر توجہ نہیں دے پائیں گے ، اور پریشان رہیں گے اعتماد بھی کم ہوتا جائیگا . علیزے شاہ نے کہا کہ ہر معاملے میں مثبت پہلو دیکھنا چاہیے، نیگیٹو باتوںپر دھیان دیں گے تو پھر ہر معاملے کا مثبت پہلو آپ کو نظر ہی نہیں آئیگا.
انہوں نے مزید کہا کہ ”پاکستان کے حالات اس قسم کے ہیں کہ یہاں ہر بندہ مہنگائی اور دیگر مسائل کی وجہ سے پریشان ہے” ، اس وقت ہر پاکستانی بہت زیادہ دبائو میں ہے ، اس لئے بھی ہو سکتا ہے کہ ایک دوسرے سے الجھ پڑتے ہیں لہذا اگنور کریں اور اپنے کام پر فوکس رکھیں. یاد رہے کہ علیزے شاہ بہت کم انٹرویوز دیتی ہیں اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے اس بات کا دعوی بھی کیا ہے.
اللہ آپکو ہدایت دے ، نادر علی نے سنیتا کے مذہب پر انگلی اٹھا دی، میزبان تنقید کی زد میں