پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ علیزے شاہ اور باصلاحیت اداکار نعمان سمیع نے راہیں جدا کر لیں-
باغی ٹی وی :پاکستان کی خوبرو اور نوجوان اداکارہ علیزے شاہ اور خوبرو اداکار نعمان سمیع نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو فالو کرنا ختم کردیا جس سے ان کے مداحوں کی طرف سے خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ دونوں نے راہیں جدا کر لی ہیں۔
نوجوان اور ابھرتے ہوئے فنکاروں علیزے اور نعمان کی قریبی دوستی کے چرچے زبان زد عام و خاص تھ، دونوں ڈراموں کے علاوہ متعدد تقریبات میں بھی اکھٹے دکھائی دیتے تھے۔
https://www.instagram.com/p/CBNk_EcpmqP/?igshid=gu4o3qgthfss
کچھ عرصہ قبل نعمان انسٹا پر اپنی پوسٹ میں علیزے کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ تم نے ہمیشہ مجھے سپورٹ کیا اور اچھے اور برے وقت میں میرا ساتھ دیا میں وعدہ کرتا ہوں کہ ہر اچھے برے وقت میں ہمیشہ تمہارا ساتھ دوں گا چاہے کچھ بھی ہو۔
https://www.instagram.com/p/B7-XZnRJtuq/?igshid=1mbtbdws6hxvl
پوسٹ کے ردعمل میں علیزے شاہ کا کہنا تھا کہ میرے پاس زیادہ کہنے کو کچھ نہیں لیکن تم میرے لیے اللہ کی طرف سے نعمت ہو۔
https://www.instagram.com/p/B_uKHlxph04/?igshid=1pyebeqv4748m
جبکہ علیزے نے نعمان کی سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے لکھا تھا کہ میں یقین نہیں کرسکتی کہ آپ کی طرح ایک بہترین دوست ملنے کے لئے میں کتنی خوش قسمت ہوں۔آپ میری زندگی کا ہر روز اتنا خاص بناتے ہیں-
https://www.instagram.com/p/B4yuxPoBWKF/?igshid=kymeadxd1s4f
علیزے شاہ نے نعمان سمیع سے اظہار محبت بھی کیا تھا اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ کیا تم چاند کی چاندنی میں میرے ساتھ رہو گے؟ علیزے شاہ کے ’پرپوزل‘ کے جواب میں نعمان سمیع نے فوری ہاں کردی تھی۔
https://www.instagram.com/p/B-121AcpQph/?igshid=1ltanvcviioja
جبکہ اکثر و بیشتر اداکارہ ایسی پوسٹس شئیر کرتی رہتی تھیں جن سے ان کے مداحوں کی جانب سے قیاس کیا جاتا تھا کہ دونوں کی دوستی جلد کسی دوسرے رشتے میں تبدیل ہوجائے گی۔
https://www.instagram.com/p/CBNszv0pXoU/?igshid=s6z5c7vm20n
https://www.instagram.com/p/B7p13b2BA50/?igshid=lvtpuzfn88wt
اب دونوں نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو فالو کرنا ترک کردیا ہے جس سے کے بعد سے یہ قیاس کیا جارہا ہے کہ دونوں نے راہیں جدا کر لی ہیں-