الجزائر میں صدارتی انتخابات کب ہوں گے…. اعلان ہو گیا
الجزائر کے عبوری صدر عبدالقادر بن صالح نے کہا ہے کہ ملک میں صدارتی انتخابات 12 دسمبر کو ہونگے۔
قوم سے خطاب میں عبدالقادر نے کہا کہ اپنے آئینی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے صدارتی انتخابات کا انعقاد 12 دسمبر کو کروانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
الجزائری صدر کے بقول یہ وقت ملکی مفادات کو فوقیت دینے کا ہے اور امید ہے کہ نئے انتخابات کے پر امن انعقاد میں ملک کا ہر فرد اپنا فرض ادا کرے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز 50 رکنی انتخابی کمیشن کا تعین کیا گیاجس کا صدر سابق وزیر قانون محمد شرافی کو بنایا گیا۔ انتخابی کمیشن نے گزشتہ روز صدر بن صالح سے ملاقات کی تھی۔