الخدمت فاؤنڈیشن نے ملک بھر کے پسپتالوں‌ میں‌ وینٹی لیٹر سمیت میڈیکل آلات فراہم کریے

0
48

الخدمت فاؤنڈیشن نے ملک بھر کے پسپتالوں‌ میں‌ وینٹی لیٹر سمیت میڈیکل آلات فراہم کریے

باغی ٹی وی :الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے تھرپارکر سمیت ملک کے دس شہروں میں کورونا وائرس ایمرجنسی کی صورت حال کے پیشِ نظر دس ہسپتالوں میں ونٹی لیٹرز سمیت دیگر میڈیکل آلات فراہم کر دئیے ہیں۔کرونا وئرس کے مریضوں کو سانس لینے کے لیے وینٹی لیٹر کی اشد ضرورت ہوتی ہے . اس ضرورت کے پیش نظر الخدمت فاؤنڈیشن نے یہ اقدام کیا ہے .
واضح‌رہےکہ الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت مستحق خاندانوں میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے ملک بھر میں اکتیس کروڑ کا راشن تقسیم کردیا گیا، انتظامیہ کے مطابق اب تک 1لاکھ افراد میں کھانا اور8لاکھ افراد میں راشن تقسیم کیا جاچکا ہے.

صدر وسطی پنجاب اکرام الحق سبحانی کا کہنا تھا غریب، مستحق اور سفید پوش افراد تک پہنچایا جائے گا، اب تک 1لاکھافراد میں کھانا اور8لاکھافراد میں راشن تقسیم کیا جاچکا ہے ،الخدمت راشن اور کھانے کی مد میں اب تک قریباََ 31کروڑ روپےسے زائد خرچ کرچکی ہے،اس وقت الخدمت کے ملک بھر میں18ہزار سے زائد رضاکاریہ خدمات سرانجام دے رہے ہیں.

اکرام الحق سبحانی کے مطابق الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت راشن کی تقسیم کے لئے یونین کونسل کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں ، یہ کمیٹیاں مقامی مخیرحضرات کے تعاون سے اپنے علاقے کے مستحق افراد میں کھانا اور راشن تقسیم کررہی ہیں،ایک راشن پیک آٹا، 4کلوگھی،چاول،چینی،دالوں،چنا اور صابن پر مشتمل ہوتا ہے

Leave a reply