جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم اور چیف ایگزیکٹیوالخدمت کراچی نویدعلی بیگ نے نیوزکانفرنس کی ہے

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال بھی الخدمت نے پورے ملک میں کام کیے، ملک کے باہر دیگر ملکوں میں بھی الخدمت کام کر رہی ہے، سیلاب کی تباہ کاریوں میں 50 ہزارسے زائدرضا کاروں نے کام کیا ،یہ سندھ حکومت کے لیے لمحہ فکریہ ہے , 2005 کے زلزلے کے حوالے سے بھی کام کیا گیا، پورے پاکستان میں ساڑھے 3 لاکھ راشن پیکج بانٹے، 62 ہزار شیلٹرز ہوم بنا کر دیئے گئے، کراچی میں 5 ہزارسے زائد کارکن ڈیسزاسٹر کے حوالے سے کام کرتے ہیں،مچھردانیاں ،صاف پانی کی بوتلیں تقسیم کی گئیں فلٹر پلانٹ لگائے ساڑھے 6 سو افراد کو فرٹیلائزر فراہم کیا گیا،لوگوں کو روزگار،تعلیم فراہم کرنا ریاست کا کام ہوتا ہے،بد قسمتی سے پاکستان میں ایسا نہیں ہوتا بچےاسکولوں سے باہرہیں،ادارے کام نہیں کرتے تو سماجی تنظیمیں کرتی ہیں،خدمت کے حوالے سے الخدمت کا نام سب سے بڑا ہے، الخدمت کے رضاکاروں نے ترکیہ،برمااورسری لنکا میں کام کیا،

حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی وفاق میں بھی حکومت ہے اور 15 سال سے مسلسل سندھ میں بھی ہے اب جعلی انتخاب کے ذریعے اس نے کراچی پر اپنا مئیر مسلط کروا دیا اس کی ذمہ داری ہے کہ وہ کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام کے پانی اوربجلی کے مسئلے کو فی الفور حل کرے شہر میں سخت گرمی اور حبس کے موسم میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کے ساتھ پانی کے بڑھتے بحران نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے اوران کو شدید ذہنی و سمانی اذیت میں مبتلا کر دیا عوام بجلی کی بندش پر کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، عید الاضحیٰ کے موقع پر اگر پانی کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو عوام پانی کے لیے بھی سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوں گے

 نواز شریف کب واپس آتے ہیں اس کا ابھی تک کنفرم نہیں 

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

 نواز شریف کو آج تک انصاف نہیں ملا،

Shares: