ڈیرہ غازی خان کے چاروں مرکزی بازاروں کو تجاوزات سے پاک کیا جائیگا۔ کمشنر لیاقت علی چٹھہ

ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (شہزادخان نامہ نگار)ڈیرہ غازی خان کے چاروں مرکزی بازاروں کو تجاوزات سے پاک کیا جائیگا۔ کارپوریشن اور متعلقہ محکموں کا باوردی عملہ بازاروں میں تعینات ہوگا۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت اجلاس میں ایم این اے زرتاج گل وزیر اور ایم پی اے محمد حنیف پتافی سمیت افسران نے شرکت کی. بتایا گیا کہ ڈیرہ غازی خان شہر میں 1200 سٹریٹ لائٹس کی تنصیب شروع کردی گئی ،ایک ہفتہ کے اندر سٹریٹ اور روڈ لائٹس کی تکمیل کا ٹاسک دے دیا گیا۔ کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ گولائی کمیٹی کے چاروں طرف بازاروں کو ریڑھی،رکشہ اور تجاوزات سے پاک کردیا جائیگا۔کارپوریشن اور ٹریفک پولیس کا باوردی عملہ تعینات ہوگا۔غلط پارکنگ پر بھی کارروائی ہوگی۔ آگاہی مہم کے بعد کسی کو بھی معاف نہیں کیا جائیگا۔اراکین اسمبلی زرتاج گل وزیر اور محمد حنیف پتافی نے کہا کہ دکانداروں،ریڑھی بانوں اور رکشہ ڈرائیوروں کو کمشنر آفس مدعو کرکے اعتماد میں لیا جائے۔کسی کا معاشی قتل نہیں ہونے دینگے تاہم بازاروں کو تجاوزات سے پاک کرایا جائیگا۔عوام کے اجتماعی مفاد کیلئے ملکر کام کریں گے۔بازاروں میں صفائی اور سہولیات کو بہتر کرایا جائیگا۔ہفتہ وار چھٹی پر عملدرآمد کرایا جائے۔اجلاس میں اے سی صدر شکیب سرور،سی او کارپوریشن جواد الحسن گوندل،چئیرمین پی ایچ اے یاسر درانی،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ رانا عبید الرشید،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عدیل،ایم او آئی ذیشان فرید،ڈی بی اے شہزاد قدیر اور دیگر افسران موجودتھے.

Comments are closed.