راولپنڈی:چاروں شریف مائنس:عمران خان 5 سال پورے کریں گےکیوں کہ وہ اپنے لیے نہیں قوم کے لیے لڑ رہےہیں‌،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چاروں شریف سیاست سے مائنس ہیں، اپوزیشن شکست کھائے گی، عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، پہلے شاید ڈھیل کی بات تھی اب ڈھیل بھی نہیں ہو گی۔ اپوزیشن اندھی وہیل مچھلیوں کی طرح ان ہاؤس تبدیلی کے خواب دیکھ رہی ہے، ان کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا، عدم اعتماد لائے تو اپوزیشن کے 12 کے بجائے 25 ارکان کم ہوں گے۔ جو لوگ بیمار ہونے کا ڈرامہ کرتے ہیں، حقیقت میں بیمار ہو جاتے ہیں۔ شہبازشریف عمران خان کیلئے ڈراونا نہیں سہانا خواب ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ دنیا کورونا کی وجہ سے تباہی کے دھانے پر پہنچ چکی ہے ، کم وسائل کے باوجود الحمد للہ بہتر انداز سے کورونا اور دیگر وائرسوں سے نبرد آزما ہیں ،

شیخ رشید نے کہا کہ یہ عمران خان کے دشمن بھی کہتے ہیں کہ عمران خان اپنی ذات کےلیے نہیں بلکہ ملک وقوم کے لیے سارے طعنے ، بغض اور مخالفتیں برداشت کررہا ہے ، یہ بھی سب جانتے ہیں کہ وہ ایک مخلص لیڈر ہے اس لیے امید ہے کہ وہ یہ پانچ آرام سے پورے کریں گے اور پھر انشااللہ آگے ایک نئے انداز سے حکومت کےلیے میدان میں اتریں‌ گے

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن دو کی بجائے 3 مارچ کر لے، کچھ نہیں ہو گا۔ پارٹیوں میں ہلکی پھلکی موسیقی ہوتی رہتی ہے۔ 23مارچ کو جے 10سی طیارے فلائی پاسٹ کریں گے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا ایک ہی مسئلہ مہنگائی ہے جو اپریل، مئی تک حل ہو جائے گا، بجٹ اچھا دیں گے۔ سانحہ مری پر نوجوان پولیس کے گلے پڑ رہے تھے اس لیے رینجرز بلانا پڑی۔

Shares: