آل پاکستان مسلم لیگ نے سابق صدر پرویز مشرف کے انتقال کی تردید کر دی

0
82

کراچی : آل پاکستان مسلم لیگ نے سابق صدر پرویز مشرف کے انتقال کی تردید کر دی۔

سوشل میڈیا پر سابق صدر پرویز مشرف کے انتقال خبریں چل رہی ہیں، کہا جا رہا ہے کہ وہ دبئی میں انتقال کر گئے ہیں جس پر اب پارٹی کا موقف بھی سامنے آیا ہے۔صدر آل پاکستان مسلم لیگ اوور سیز پاکستانیز افضال صدیق نے تمام خبروں کی تدید کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر تندرست اور اپنے گھر میں موجود ہیں۔

افضال صدیقی کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے چاہنے والوں سے درخواست ہے کہ وہ اس طرح کی خبروں پر یقین نہ کریں اور سابق صدر کی صحت کے لیے دعا کریں۔جبکہ اس حوالے سے پرویز مشرف کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت پرویز مشرف کی طبعیت ناساز ہے جس کے باعث ڈاکٹر کی جانب سے ان کے اہلخانہ کو بھی بلایا گیا۔

جب کہ ڈاکٹرز کا پرویز مشرف کی صحت کے حوالے سے کہنا ہے کہ اگلے 24 گھنٹے بہت اہم ہیں۔

پرویز مشرف کی صحت کے پیش نظرِ ان کے خاندان کے لوگ بھی دبئی روانہ ہو گئے ہیں۔سابق صدر پرویز مشرف دبئی کے اسپتال میں زیر علاج ہیں، وہ طویل عرصہ سے دبئی میں ہی مقیم ہیں۔پرویز مشرف کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے ان کے اہلخانہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وہ وینٹی لیٹر پرنہیں ہیں،وہ اپنی بیماری کی پیچیدگی کی وجہ سے پچھلے 3 ہفتے سے اسپتال میں داخل ہیں،پرویز مشرف ایسے مرحلے سے گزر رہے ہیں جہاں صحتیابی کی طرف واپسی ممکن نہیں۔

Leave a reply