لاہور:حکومت پھرمشکل میں پھنس گئی:آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نےاحتجاج کا اعلان کر دیا،اطلاعات کے مطابق آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن نے 31مئی کو احتجاج کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن نے لاری اڈا پولیس اور انتظامیہ کے غیر انسانی پر تشدد واقعات پر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے ہنگامی اجلاس میں 31 مئی کو احتجاج کی کال دی گئی.
ہنگامی اجلاس کی صدارت آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کے صدر ملک ندیم حسین نے کرتے ہوئے کہا کہ ڈرائیورز اور عملے پر تشدد کرنے والے بد اخلاق ایس ایچ اوکو تبدیل کیا جائے
. صدر آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن ملک ندیم نے کہاکہ ایس ایچ او لاری اڈا سیف اللہ نیازی کو فوری تبدیل کیا جائے۔ایس ایچ او کی تعیناتی سے اب تک ٹرانسپورٹ مالکان ‘ ڈرائیور اور عملہ کیساتھ غیر انسانی ‘ غیر اخلاقی‘ پرتشدداور کرپشن پر مبنی رویہ جاری ہے ایس ایچ او نے ریاست کے اندر ریاست قائم کر رکھی ہے۔
صدر آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن ملک ندیم نے کہاکہ موجودہ صورتحال میں ٹرانسپورٹ کا پہیہ جاری رکھنا ناممکن ہوگیا ہے۔
صدر آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن ملک ندیم نے کہاکہ کہ لاری اڈا بادامی باغ سے ہزاروں گاڑیوں کی مرمت کرنے والی ورکشاپس کو کھلا رکھنے کی اجازت دی جائےبیرون شہر سے آنے والی ٹرانسپورٹ شدید مشکلات کا شکار ہیں۔