مزید دیکھیں

مقبول

انجیکشن سے ہلاکت انسانی غلطی کی وجہ سے ہوئی، وزیرصحت پنجاب

لاہور: وزیرصحت پنجاب سلمان رفیق نے میو اسپتال لاہور...

اداکارہ نادیہ شوہر کی گرفتاری کے بعد آن لائن دھوکہ دہی کا نشانہ

پاکستان کی معروف ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین اپنے...

6 ماہ کے دوران ریوینیو اکٹھا کرنے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے:مگراتنا پیسہ کہاں گیا ؟عوام پوچھتی ہے

کراچی:6 ماہ کے دوران ریوینیو اکٹھا کرنے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے:مگراتنا پیسہ کہاں گیا ؟عوام پوچھتی ہے ،اطلاعات کے مطابق 6 ماہ کے دوران ریوینیو اکٹھا کرنے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، ایف بی آر نے جولائی تا دسمبر کے عرصے کے دوران تقریباً 3 ہزار ارب روپے اکٹھے کر لیے۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سال 2021 میں مقررہ ہدف سے 287 ارب روپے ٹیکس وصول کرلیا ۔ایف بی آر سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سال 2021 میں جولائی تا دسمبر 2920 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا جو 2633 ارب کے ہدف سے 287 ارب روپے یا 32.5 فیصد زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال اسی مدت میں 2204 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا تھا اور دسمبر 2021 میں 600 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا جو دسمبر 2020 میں ہونے والے ریونیو سے 18 فیصد زیادہ ہے۔ایف بی آر کے مطابق جولائی 2021 تا دسمبر 2021 کے دوران 148 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کئے گئے جو سال 2020 میں 111 ارب روپے کے ہونے والے ریفنڈز سے 37 ارب روپے یا 33 فیصد زیادہ ہے۔

یہاں واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے تیار کردہ فنانس ترمیمی بل میں رواں مالی سال کے اختتام تک 6 ہزار ارب روپے سے زائد کا ریونیو اکٹھا کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

اس ہدف کے تحت ایف بی آر کو اگلے 6 ماہ کے دوران 3 ہزار ارب روپے سے زائد اکٹھے کرنا ہوں گے۔ دوسری جانب پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں گزشتہ چند روز کے دوران قدرے استحکام دیکھنے میں آیا۔ انٹر بینک اورمقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ تگڑا ہو گیا جس کے باعث انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 178روپے سے کم ہو کر176روپے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر181روپے سے گھٹ کر178روپے کی کم سطح پر آ گئی۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں1.40روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 178روپے سے گھٹ کر176.60روپے اور قیمت فروخت178.20روپے سے گھٹ کر 176.80روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 180.50روپے سے کم ہو کر178روپے اور قیمت فروخت181روپے سے کم ہو کر178.50روپے ہو گئی ۔