اسلام آباد:یہ سارے ابو بچاو تحریک چلا رہےہیں،علی امین گنڈاپور ن لیگیوں پربرس پڑے ،اطلاعات کے مطابق ایک طرف آزاد کشمیر میں انتخابات ہورہے ہیں تو دوسری طرف پارٹیاں ایک دوسرے پرکیچڑ اچھال رہی ہیں ،
مریم نواز کی طرف سے علی امین گبڈا پورپرسخت تنقید کے بعد علی امین گنڈا پور کی طرف سے بھی اسی صورت اورطرز کا جواب مل گیا ہے ، علی امین گندا پورکہتے ہیں کہ مودی کے یاروں کو کشمیر کے عوام جان چکے ہیں
ن لیگی امیدوار کی طرف سے بھارت کومدد کے لیے پکارنے پر علی امین گبڈا پورکہتے ہیں کہ یہ خود غدار ہیں ان کے امیدوار بھی غدار ہیں
علی امین گنڈا پور کہتے ہیں پاکستانی سن چکے ہیں کہ اسماعیل گجر کا بیان ظاہر کرتا ہے کہ ان کے بھارت کے ساتھ گہرے مراسم ہیں،
گنڈا پور کہتے ہیں کہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر اسماعیل گجر کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں، جومسلم لیگ ن انتخابی مہم کے آغاز سے ہی بھارت کا بیانیہ پیش کر رہی ہے ،
علی امین گنڈا پور کہتے ہیں کہ گلگت بلتستان میں بھی شکست کو دیکھتے ہوئے دھاندلی کا رونا رونا شروع کر دیا تھا،
ہم نے پہلے ہی خدشے کا اظہار کیا تھا کہ یہ دھاندلی کا رونا روئیں گے ،
یاد رہے کہ علی امین گنڈا پوراورمریم نواز کے درمیان نوک جھوک کی خبروں نے لندن سے جاتی امرا تک سب کو ہلا کررکھ دیا ہے
یہ بھی سننے میں آرہاہے کہ ن لیگ الیکشن کے بعد علی امین گبڈا پورکےخلاف باقاعدہ ایک مہم جوئی کا ارادہ رکھتی ہے