لاہور:اللہ تعالیٰ نے کوئی ایسی بیماری نہیں اتاری جس کی دوا بھی نازل نہ کی ہو،صبرکا مظاہرہ کریں ، بہت جلد اس کا علاج دریافت ہوجائے گا، باغی ٹی وی کے مطابق معروف صحافی سنیئرتجزیہ نگارمبشرلقمان نے دنیا بھرمیں کرونا وائرس کی وجہ سے جہاں‌دنیا بھرمیں بہت زیادہ ہلاکتیں ہورہی ہیں وہاں‌ ان حالات میں دنیا کوامید حوصلے کا درس بھی دیا ہے

باغی ٹی وی کےمطابق مبشرلقمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپردنیا کے نام اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ یہ ٹھیک ہےکہ کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا مفلوج ہوکررہ گئی ہے ، ہرطرف کرونا کی وجہ سے خوف کی ایک فضا قائم ہے

مبشرلقمان نے کہا کہ ساری دنیا اس بیماری سے نجات کے لیے کوششیں‌بھی کررہی ہے اوراللہ سے معافی بھی مانگ ر ہی ہے، پھران حالات میں ہمیں مایوس نہیں ہونا چاہیے ، اللہ پربھروسہ ہونا چاہیے جس نے دنیا میں‌کوئی ایسی بیماری نہیں بھیجی جس کی ساتھ دوا بھی نہ اتاری ہو،

 

مبشرلقمان نے حوصلہ دیتے ہوئے کہا ہےکہ ہمیں‌اپنے دامن میں جھانکنا چاہیے ، ان حالات میں جہاں ہرکوئی پریشان ہے ، بعض لوگ کرونا کے حوالےسے ایسی ایسی خبریں‌پھیلا رہے ہیں‌کہ جس سے دنیا میں مزید دہشت پھیل ر ہی ہے اوریہ ایک تکلیف دہ حرکت بھی اورنقصان دہ بھی

مبشرلقمان نے اس حوالے باغی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہےکہ ہمیں‌ تو حکم دیا گیا ہےکہ جب کسی بھی کوئی مرض لاحق ہوتوہم اس کی عیادت کریں اس کو حوصلہ دیں، اس کوخوشخبری سنائیں مگرہمارا طرزعمل بالکل اس کے برعکس ہے ہم حوصلہ ،امید اورخوشخبری دینے کی بجائے لوگوں‌کوخوف زدہ کررہے ہیں‌

مبشرلقمان نے مزید کہا کہ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہےکہ اس مشکل وقت میں ایک دوسرے کا سہارا بنیں‌اورافواہوں‌سے بچیں‌ تاکہ جولوگ اس مرض میں مبتلا ہیں وہ بچنے کی امید رکھیں‌، اورجو بچے ہوئے ہیں وہ اپنے لیے بھی اوردوسروں کے لیے نیک خواہشات اوردعائیں کریں‌

 

Shares: