اللہ کے سوا کسی کے سامنے جھکا ہوں نہ قوم کو جھکنے دوں گا، عمران خان کا وطن واپسی پر خطاب

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے وطن واپسی پر استقبال کیلئے آنے والے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ میں میں خود سوائے اللہ تعالیٰ کے، کسی کے سامنے جھکا ہوں نہ پاکستانی قوم کو جھکنے دوں‌ گا، بھیک مانگ کر اور کسی طاقتور کے سامنے جھک کر کوئی قوم نہیں بنتی، جو خود اپنی عزت کرتا ہے دنیا اسی کی عزت کرتی،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی ایئرپورٹ آمد پر وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خاں، فردوس عاشق اعوان، فواد چوہدری، مراد سعید، جہانگیر ترین اور دیگر وزراء سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نے زبردست استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں‌ نچھاور کی گئیں، کارکنان کی جانب سے اپنے قائد عمران خان کا دیکھ کر زوردار نعرے بازی بھی کی گئی، وزیر اعظم عمران خان نے رات گئے استقبال کیلئے ایئرپورٹ پر موجود کارکنان کا شکریہ ادا کیا اور خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ان کا دورہ امریکہ ہر لحاظ سے کامیاب رہا ہے.

عمران خان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جن ڈاکوؤں نے اس ملک کو لوٹا انکو میں نہیں چھوڑوں گا ایک ایک کو جیل میں ڈالوں گا ہم اداروں میں اصلاحات لائیں گے اور نوجوانوں کو روزگار دیں گے، میں‌ آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ قوم کو مایوس نہیں کروں گا، وہ وقت جلد آئے گا جب پاکستانی پاسپورٹ کی دنیا بھرمیں عزت ہوگی، حقیقت یہ ہے کہ چوروں نے اس ملک کو مقروض کر کے مشکل حالات میں چھوڑ دیا، ہم چوروں سے ایک ایک روپے کاحساب لیں گے، غریب لوگوں کا پیسہ چوری کرکے بیرون ملک منتقل کیا جاتا رہا ہے، میں نے بیرون ملک درخواست کی ہے کہ غریبوں کا پیسہ وطن لانے میں ہماری مدد کریں،

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کو ہر لحاظ سے تاریخی قرار دیا جا رہا ہے، یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی پاکستانی وزیر اعظم کے دورہ امریکہ کے دوران ڈومور کی بات نہیں کی گئی اور وزیر اعظم کی جانب سے بھی پاکستان کا مقدمہ صحیح طور پر ان کے سامنے پیش کیا گیا ہے. دورہ امریکہ کے دوران عمران خان کی باڈی لینگویج بھی اچھی رہی، امریکی صدر ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی بات بھی کی اور کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ان سے ثالثی کیلئے کہا ہے، عمران خان اور ٹرمپ کے مابین ہونے والی ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان پائے جانے والے کشیدہ تعلقات میں بھی بہت بہتری آئی ہے، امریکی صدر ٹرمپ نے عمران خان سے ملاقات کے دوران افغان امن عمل میں پاکستانی کردار کو سراہا اور آئندہ بھی نبھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے،

امریکی کانگریس نے عمران خان کے حق میں ایک قرارداد بھی پاس کی ہے جس میں کہا گیا کہ عمران خان کی شکل میں پاکستان کو ایماندار، بہادر اور کرپشن سے پاک قیادت میسر آئی ہے، ان کے وزیر اعظم بننے کے بعد پاکستان میں سرمایہ کاری بھی آرہی ہے، واضح‌ رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے دورہ امریکہ سے واپسی پر کچھ دیر کیلئے قطر میں قیام کیا اور قطری وزیر اعظم عبدالله بن نصر بن خلیفہ الثانی سے ملاقات کی. اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ہوا بازی، زراعت، سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے، افرادی قوت اور عوامی روابط کو فروغ دینے کے عزم کو بھی دہرایا گیا ہے،

Comments are closed.