اللہ کا شکر ہے پنجاب میں کرونا کا کوئی کیس نہیں،حکومت فوری یہ کام کرے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے دیا بڑا حکم

0
34

اللہ کا شکر ہے پنجاب میں کرونا کا کوئی کیس نہیں،حکومت فوری یہ کام کرے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے دیا بڑا حکم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں سرجیکل ماسک کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے سرجیکل ماسک کی قیمت کے تعین اور دستیابی کیلئے اقدامات کی رپورٹ طلب کرلی، عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب اور محکمہ صحت سے کورونا وائرس سے عوام کو آگاہی بارے رپورٹ طلب کرلی

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آصف چیمہ نے رپورٹ عدالت میں پیش کر دی، رپورٹ میں کہا گیا کہ ماسک کی قیمت کا تعین کرنا وفاقی حکومت کا اختیار ہے، اجلاس کے بعد ماسک کی قیمت کے تعین کیلئے وفاق کو خط لکھ دیا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ابھی تک پنجاب میں کورونا کا کوئی کیس نہیں، یہ ساری کارروائی کرنے کا مقصد عوام کو آگاہی دینا اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانا ہے، کورونا وائرس سے آگاہی کے لئے میڈیا پر مہم چلائی جائے، اس سے قبل ڈینگی مچھر سے بچائو کے لئے بڑی موثر میڈیا مہم چلائی گئی،

ایڈیشنل سیکرٹری ڈرگ کنٹرول نے کہا کہ صحت مند شخص کے لیے ماسک پہننا ضروری نہیں ہے، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے سمری پہنچنے کے بعد قیمت کے تعین کیا جائے گا،

چیف جسٹس مامون رشید شیخ نے درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار نے کہا کہ کرونا وائرس کے خدشے کے باعث سرجیکل ماسک کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے،80 روپے والے سرجیکل ماسک کی قیمت 480 سے ایک ہزار روہے تک کردی گئی ہے، کرونا وائرس کی وجہ سے ذخیرہ اندوزوں کی جانب سے قیمتوں میں اضافہ کیا گیا،عدالت ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو ماسک کی دستیابی یقینی بنانے کا حکم دے ،عدالت ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کاحکم دے،

Leave a reply