اللہ کی جنت علمی اور اخلاقی دیانتداری کے نتیجے میں ملے گی سیاسی، مذ ہبی پارٹی، مسلک،سیاسی شخصیت کوئی کام نہیں آئے گا حمزہ علی عباسی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف میزبان و اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ اللہ واقعی غلطی پر کبھی کسی کو سزا نہیں دیتا، اللہ کی جنت علمی اور اخلاقی دیانتداری کے نتیجے میں ملے گی ۔

باغی ٹی وی :پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف میزبان و اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ اللہ واقعی غلطی پر کبھی کسی کو سزا نہیں دیتا، اللہ کی جنت علمی اور اخلاقی دیانتداری کے نتیجے میں ملے گی- سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں حمزہ علی عباسی نے لکھا کہ جس خدا کو میں نے قرآن، سنت، حدیث سے جانا ہے، وہ اللہ واقعی غلطی پر کبھی کسی کو سزا نہیں دیتا.


حمزہ عباسی نے لکھا کہ اللہ کی جنت علمی اور اخلاقی دیانتداری کے نتیجے میں ملے گی، کسی سیاسی، مذ ہبی پارٹی، مسلک ، تاریخ دان، حکمران، کمپنی باس، فلسفی، سوشل/سیاسی شخصیت… کوئی کام نہیں آئے گا-


اپنی ایک ٹویٹ میں حمزہ علی عباسی نے ایک نوٹ شئیر کیا جس پر لکھا تھا کہ ایک بار جب ایک شخص سے پوچھا گیا کہ باقاعدگی سے خدا سے دعا مانگ کر آپ کو کیا حاصل ہوتا ہے؟ اس شخص نے جواب دیا کچھ نہیں – لیکن مجھے بتانے دو کہ میں نے کیا کھویا ہے اس سے میں نے غصہ ،انا، لالچ ،افسردگی ،عدم تحفظ اور موت کا خوف کھویا ہے -کبھی کبھی ہماری دعائوں کا جواب حاصل نہیں ملتا ہے لیکن ہارنا جو آخر کار فائدہ ہے


علاوہ ازیں حمزہ عباسی نے گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شئیر کی گئی نظم بھی شئیر کی –

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز کسی اور شاعر کی نظم علامہ اقبال سے منسوب کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کردی تھی۔جس پر عمران خان کو ٹویٹر صارفین کے ساتھ ساتھ معروف شخصیات نے بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور پاکستان ٹویٹر پینل پر ٹرینڈ بن گیا-جس کے بعد وزیراعظم نے اپنی غلطی مانتے ہوئے ایک ٹویٹ کیا کہ یہ نظم علامہ اقبال کی نہیں ہے مگر اس میں جو پیغام دیا گیا ہے میں اس پر عمل پیرا ہونے کی کوشش کرتا ہوں۔۔۔

علامہ اقبال ٹویٹر پر ٹرینڈنگ میں کیوں؟

Comments are closed.