لاہور :علامہ احتشام الہٰی ظہیرنے عید کے اجتماعات تزک و احتشام کےساتھ کھلے میدانوں اور مساجد میں کرنے کا اعلان کردیا ،اطلاعات کے مطابق علامہ ابتسام الٰہی ظہیر کے برادر اصغرعلامہ احتشام الٰہی ظہیر نے اعلان کیا ہے کہ عید کے اجتماعات پورے تزک و احتشام کےساتھ کھلے میدانوں اور مساجد میں ہوں گے

 

اپنے ٹویٹ پیغام میں علامہ احتشام الٰہی ظہیر نے کہا ہے کہ اس حوالے سے یہ (علمائے اہل حدیث کا حتمی فیصلہ ) امید ہے دیو بندی اور بریلوی قیادت بھی ہمارے فیصلہ کی تائید و حمایت کرے گی،

 

 

 

یاد رہے کہ علامہ احتشام الہی ظہیر پہلے بھی حکومت کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں‌کے حق میں نہیں‌تھے تاہم اس فیصلے کے بعد صورت حال کیا ہوتی ہے یہ تو اگلے چند دنوں تک واضح ہوجائے گی ، لیکن یہ ضرور طئے ہے کہ حکومت عوام کی جان کو درپیش خطرات کو مول لینے کی اجازت ہرگز نہیں دے گی

Shares: