گالی دینا فسق وفجورہے ،اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگ لیں، علامہ حقانی ، علامہ موسوی کی علمی گفتگو

لاہور:رمضان المبارک کی ٹرانسمیشن کا سلسلہ جاری ہے اورآج آٹھویں پارے کے اہم واقعات کے بارے میں گفتگوکرتے ہوئے علامہ عبدالشکورحقانی نے کہا کہ اس پارے کے آغاز میں کچھ ایسے واقعات بیان کئے گئے ہیں کہ جن میں‌اللہ کے ساتھ شرک کرنے کو منع کیا گیا ہےاورساتھ ہی علامہ حقانی نےبتایا کہ االلہ کے رسول ﷺ نےاسی سلسلے میں فرمایا کہ تم کافروں کے جھوٹے خداوں کو گالیاں نہ دو اس کے جواب میں وہ تمہارے سچے رب کو گالیاں دیں گے

اپنی گفتگوکا سلسلہ آگے بڑھاتے ہوئے علامہ حقانی نے کہا کہ اس سے بات ثابت ہوتی ہےکہ کسی کےبڑے کو کسی کے والدین کو بھی گالی نہیں دینی چاہیے ان کا کہنا تھا کہ گالی تو دینی ہی نہیں چاہیے، انہوں‌نے خاص کربڑوں کوگالی دینے کے حوالے سے اللہ کے رسول ﷺکا یہ فرمان بیان کیا آپ نے صحابہ سے فرمایا کہ اپنے والدین کو گالی نہ دیا کریں‌تو صحابہ نے عرض کی وہ کیسے اللہ کے رسول ﷺ، آپ نے فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی کسی کے والدین کو گالی دے گا تواس کے جواب میں وہ تمہارے والدین کو گالی دے گا یوں تمہارے والدین کو گالی تمہاری وجہ سے دی گئی

 

https://www.youtube.com/watch?v=7Ts2cg4KAvM

علامہ حقانی نے مزید کہا کہ اللہ تعالٰی نے اپنے نبی ﷺ کوحکم دیا کہ مکے کے کافروں کے بارے میں زیادہ فکر مند نہ ہوا کریں یہ اگرایمان نہیں لاتے تو آپ کیوں پریشان ہوتے ہیں، اگران پرفرشتے بھی اتاردیئے جائیں اوراگران کے سامنے مردے زندہ کردیئے جائیں تو یہ پھربھی ایمان نہیں لائیں گے

علامہ حقانی نے کہا کہ جس جانورپراللہ کا نام پڑھا جائے وہ حلال ہے اسے کھایا جائے اورجس جانورکوذبح کرتے وقت اللہ کا نام نہ پڑھا جائے وہ نہ کھانا ،اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اپنی اولاد کوبھوک اورافلاس کے ڈرسے قتل نہ کریں ان کو آور اپ کو رزق اللہ دیتے ہیں

علامہ حقانی نے کہا کہ موت کے آثارآنے سے پہلے جو اپنے گناہوں کی معافی مانگ لے گا اس کےلیے اللہ نے جنت عطا فرما دیں‌گے ، ان کا کہنا تھا کہ کل جب اللہ جنت اورجہنم میں لوگوں کو بھیج دیں گے تو پھرکوئی یہ نہ سمجھے کہ اللہ تعالیٰ اس کو جنت میں لے ائیں گے اس پارے میں حضرت آدم علیہ السلام کا واقعہ بیان کیا اورفرمایا کہ اللہ تعالیٰ‌نے لباس پہنایا ،

علامہ موسوی نے آٹھویں پارے کی تفسیر بیان کرتے ہوئے کہا کہ مشرکین مکہ آپ کو بہت پریشان کرتے تھے اورآپ ان کی اسلام سے دوری سے بہت پریشان تھے لیکن اللہ تعالٰی نے اپنے نبی ﷺ سے فرمایا کہ اے میرے رسول اپ ان کے بارے میں پریشان نہ ہوں ان کے لے جو کچھ بھیں کریں گے یہ ایمان نہیں لائیں گے

علامہ موسوی نے آتھویں پارے میں آنےوالے موضوعات کے بارے میں کہا کہ جس جانورپراللہ کا نام پڑھا جائے وہ حلال ہے اسے کھایا جائے اورجس جانورکوذبح کرتے وقت اللہ کا نام نہ پڑھا جائے وہ نہ کھانا ،اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اپنی اولاد کوبھوک اورافلاس کے ڈرسے قتل نہ کریں ان کو آور اپ کو رزق اللہ دیتے ہیں

علامہ موسوی نے کہا کہ موت کے آثارآنے سے پہلے جو اپنے گناہوں کی معافی مانگ لے گا اس کےلیے اللہ نے جنت عطا فرما دیں‌گے ، ان کا کہنا تھا کہ کل جب اللہ جنت اورجہنم میں لوگوں کو بھیج دیں گے تو پھرکوئی یہ نہ سمجھے کہ اللہ تعالیٰ اس کو جنت میں لے ائیں گے اس پارے میں حضرت آدم علیہ السلام کا واقعہ بیان کیا اورفرمایا کہ اللہ تعالیٰ‌نے لباس پہنایا ،

Comments are closed.