لاہور: رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی فیوض وبرکات کا سلسلہ جاری ہے ،علامہ عبدالشکورحقانی نے اس پارے میں آیات کا شان نزول بتاتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰنے اس پارے میں بیان کیا ہےکہ عیسائیوں کا وفد اللہ کے رسول صلى الله عليه وسلم کا پاس آیا تو جب آپ نے قرآن کی تلاوت کی تو قرآن سن کر ان کی آنکھوں سے آنسوآگئے ، اس پراللہ تعالیٰنے فرمایا کہ وہ حق کو پہنچان چکے تھے اس لیے ان کی آنکھوں سے قرآن سن کر آنسو آگئے
علامہ حقانی نے کہا کہ اس پارے میں اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے کہ حلال چیز کو اپنے اوپر حرام نہ سمجھواورایسے ہی حرام کو حلال نہ سمجھو اورجو لوگ قسم کھا کرحلال چیز کو اپنے اوپرحرام کرلیتے ہیں تو ان کو اس قسم کا کفارہ ادا کرنا ہوگا،قسم نہیں کھانی چاہیے جو لوگ قسم کھا لیں اورپوری نہ کرسکیں تو ان کو اس قسم کا کفارہ ادا کرنا ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ کفارہ اس قسم کے لیے ہوتا جس کا مستقبل میں کوئی عہد کیا ہو، 10 مسکینوں کو کھانا کھلانایا دس مسکینوںکا کپڑے لے کردیں
https://www.youtube.com/watch?v=_HCHLHlH5wk
علامہ حقانی نے مزید کہا کہ اللہ تعالی نے یہ بھی حکم دیا ہے کہ شراب جوا اورپانسے یہ سب حرام ہیں ،یہ شیطانی کام ہیں اللہ نے حرام کردیئے ہیں، اس پارے میں اللہ تعالیٰنے حج اورعمرے کے دوران شکارکرنے سے منع کیا ہے ، اس کا مقصد اس سرزمین کو بالکل امن وامان کا مرکز برقرار رکھنا ہے،
ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ حلال اورحرام کے بارے میں جو حکم اللہ کی طرف سے دیا گیا ہے اس پرعمل کریں ، ساتھ یہ بھی فرما دیا گیا ہےکہ جب وحی اتررہی ہوتواللہ کے رسول سے زیادہ سوال بھی نہ کیا کریں
علامہ حقانی نے کہا کہ اس سورہ کا نام مائدہ اس لیے رکھا گیا ہے کہ حضرت عیسیٰعلیہ السلام کے حواریوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰہمارے لیے آسمان سے کھانا بھیجے تو کھانے کے لیے قرآن نے المائدہ کا لفظ نازل کیا ہے اوراس کا شان نزول بھی یہی ہے ،
اس سورہ میں یہ بھی کہا گیا ہےکہ اللہ تعالیٰ حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے پوچھیں گے کہ تم نے ان سے کہاتھا کہ وہ میں اللہ کو چھوڑ کرمجھے اورمیری والدہ کوخدا مانو توحضرت عیسیٰعلیہ السلام فرمائیں گے نہیں میرے مولا کریم میں نے تو نہیں کہا تھا
علامہ موسوی نے کہاکہ اس پارے میں اللہ تعالیٰ نے عیسائیوں کےبارے میں فرمایا کہ عیسائیوں میں بھی ایسے لوگ ہیں کو اللہ پرایمان رکھتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰنے اس پارے میں قیامت کا تذکرہ فرما یا اورساتھ ہی اللہ تعالیٰ نے حلال اورحرام کے احکامات نازل فرمائے
علامہ موسوی نے کہاکہ اللہ تعالیٰنے اس پارے مٰیں شراب ، جوا اورپانسے جیسے شیطانی کاموں کو بھی حرام فرما دیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ حج اورعمرے کےدوران شکارکرنے کو بھی منع فرما دیا ہے ، علامہ موسوی کہتے ہیں کہ اللہ تعالی نے اپنے گھرکو ہرقسم کی خون خرابے سے محفوظ رکھنے کے لیے ایک قانون مقرر کردیا ہے
علامہ موسوی نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اس پارے میں قسم کھانے سے بھی منع فرمایا ہے تاکہ کوئی اپنی مرضی سے دین کے معاملات میں قسم کھا کراس کو اپنی مرضی کے مطابق استعمال نہ کرے