کراچی : علامہ قاری کلیم اللّٰہ نقشبندی کی زیر صدارت سالانہ تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ہیومن ہیلپ ویلفیئر ٹرسٹ کے ادارے ایچ ایچ اسلامک اکیڈمی کی سالانہ تقریب تقسیم اسناد گلشن سرجانی میں علامہ قاری کلیم اللہ نقشبندی کی زیرصدارت منعقدکی گئی جس میں پاک امن ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین سعیداحمدبیگ،پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماسید سہیل عابدی، آل میچ میکرزایسوسی ایشن کے چیئرمین سمیع شیخ،پاکستا ن مسلم لیگ ن کے رہنماوقارحسین گورچانی،جرنلسٹ یونین آف پاکستان کے چیئرمین راناتنویر احمد،اکیڈمی کے ڈائریکٹرمفتی حفیظ اللہ ہادیہ،جے یوپی رہنمافقیر ملک محمدشکیل قاسمی،وڈیرہ علی حسن بروہی، حمید میمن،سلیم لالا،رضوان،فہیم شاہ،پاکستان مسلم لیگ ف کے وصی الحق ملک،معروف ثناء خواں ڈاکٹرطلحہ قادری،سینئر صحافی سرفرازحسین ساگر،پرائیویٹ اسکول رہنماقیصر،فہد،وصی شاہ، شازیہ ریحان نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر مہمانان گرامی نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں ٹرافیاں،میڈلز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے،جبکہ اکیڈمی کے ڈائریکٹر مفتی محمدحفیظ اللہ ہادیہ نے مہمانان گرامی کو یادگاری شیلڈز پیش کیں۔اس موقع پر اکیڈمی کی اساتذہ اور اسٹاف کو بھی ایوارڈ ز دیئے گئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کے بچوں میں صلاحیتوں کا کوئی فقدان نہیں،ایچ ایچ اسلامک اکیڈمی علاقے کے بچوں کی ذہنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں کرداراداکررہی ہے، موجودہ دورمیں پرائیویٹ تعلیمی ادارے نہایت کم وسائل کے باوجود علاقے کے بچوں کو زیورتعلیم سے آراستہ کرکے باوقار شہری بنانے میں اپناکرداراداکررہے ہیں جو لائق تحسین ہے۔مقررین نے اپنے خطاب میں کہاکہ ہمارے بچے کسی بھی ترقی یافتہ ملک کے بچوں سے صلاحیتوں میں کسی طوربھی کم نہیں ہیں،اکیڈمی کے جن طلبہ نے پوزیشن حاصل کی ہیں وہ مزید محنت کرکے اپنے اساتذہ اور والدین کا سرفخرسے بلندکریں اور جوبچے پوزیشن حاصل کرنے سے رہ گئے ہیں وہ اپنی صلاحیتوں کو بڑھائیں اور کوشش کریں کہ اگلی مرتبہ آپ بھی نمایاں پوزیشن حاصل کریں۔