مزید دیکھیں

مقبول

حکومت کا 15 مارچ کو یوم تحفظ ناموس رسالت ﷺ منانے کا فیصلہ

حکومت نے 15مارچ کو اسلامو فوبیا سے نمٹنےکے عالمی...

حافظ آباد :پولیس کی کارروائی، قتل کے 2 اشتہاری ملزم اور 2 منشیات فروش گرفتار

حافظ آباد،باغی ٹی وی (خبر نگارشمائلہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم...

لنڈی کوتل:پاک افغان جرگے میں طورخم بارڈر کھولنے پر سیز فائر کا اتفاق

لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ)خیبر میں پاک افغان طورخم...

مرکزی جمعیت اہلحدیث کےسربراہ علامہ ساجد میر بی بی مریم نواز کی خدمت میں حاضر،مریم نوازسے اظہارہمدردی کیا

لاہور: مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ علامہ ساجد میربی بی مریم نواز کی خدمت میں حاضر،مریم نوازسے اظہارہمدردی کیا،اطلاعات کے مطابق نائب صدرمسلم لیگ (ن) مریم نواز سے مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ علامہ ساجد میر کی ملاقات، علامہ ساجد میر نے نیب دفتر کے باہر مریم نواز کی گاڑی پر پتھراؤ کی مذمت کی۔

نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز سے مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ علامہ ساجد میر کی ملاقات جاتی امراء رائیونڈ میں ہوئی جس میں ساجد میر نے مریم نواز سے ان کی طبیعت دریافت کرتے ہوئے منگل کے روز نیب دفتر کے باہر ان کی گاڑی پر پتھراؤ کی مذمت کی وہیں دونوں سیاسی رہنماؤں میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔

مریم نواز سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ساجد میر کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی گاڑی کو ٹارگٹ کرکے حملہ کیا گیا۔علامہ ساجد میر نے مریم نوازکے الزامات پرلبیک کہتے ہوئے حکومت پروہی الزامات دھر دیئے جو مریم نواز نے لگائے تھے

علامہ ساجد میر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہیں کہ میں بتاتا ہوں کہ گاڑی پرنشانات پتھراو کی وجہ سے نہیں بلکہ سنائرگن کی گولیوں کے ہیں ، ان کے ساتھ علامہ ابتسام الہٰی ظہیر بھی اس وقت موجود تھے جوعلامہ ساجد میر کے الزامات پرحیرانی سے دیکھ رہے تھے

 

 

یہ بھی معلوم ہوا کہ اس ملاقات میں علامہ ساجد میرنے بی بی مریم نوازسے یہ بھی وعدہ کیا کہ وہ آپ کواورآپ کے خاندان کو بچانے کے لیے اپنا سب کچھ قربان کرسکتے ہیں

سربراہ مرکزی جمعیت اہلحدیث کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے میاں نوازشریف کی طبیعت کے حوالے سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ کورونا کی وجہ سے سرجری نہیں ہو رہی۔ ساجد میر کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز جب بولتی ہیں تو حکومت کو تکلیف ہوتی ہے جبکہ غیرجانبدار تحقیقات ضروری ہیں۔

مریم نواز اور ساجد میر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مریم نوازکے شوہرکیپٹن ریٹائرڈ صفدر، علامہ ابتسام الہی ظہیر، حافظ عبدالکریم، ڈاکٹر عبدالغفور، مولانا عبدالرشید حجازی سمیت دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔