علامہ طالب جوہری وفات پاگئے

0
43

کراچی: ممتاز عالم دین علامہ طالب جوہری قضائے الہیٰ سے وفات پاگئے ہیں ۔ وہ نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت (آئی سی یو) کے وارڈ میں زیر علاج تھے۔

ذرائع کے مطابق معروف عالم دین کو نیورو لوجیکل ایشوز کے بعد نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے صحت کے پیش نظر انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج رکھا تھا

علامہ طالب جوہری کے اہل خانہ نے ان کی وفات کی تصدیق کردی ہے

اس سے قبل بھی ستمبر 2019 میں بھی علامہ طالب جوہری کو علالت کے باعث مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ علامہ کے سیکریٹری سید ایاز امام رضوی نے اس وقت بھی عوام الناس سے اپیل کی تھی کہ وہ علامہ کی جلد اور فوری صحتیابی کے لیے دعا کی درخواست کی تھی

معروف ذاکر اور شعیہ عالم دین علامہ طالب جوہری انتقال کر گئے، طالب جوہری کئی روز سے زیر علاج تھے، انہیں نجی اسپتال میں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا، علامہ طالب جوہری کی عمر 81 برس تھی، علامہ طالب جوہری کی میت انچولی امام بارگاہ منتقل کردی گئی

علامہ طالب جوہری کا شمار ملک کے ممتاز اسلامی اسکالرز میں ہوتا تھا ۔ وہ بلند پایہ شاعر، مؤرخ اور فلسفی بھی تھے ۔ ان کے جنازے کا اعلان بعد میں‌کیا جائے گا

Leave a reply