مجرہ پارٹی پرمبینہ پولیس پارٹی کاچھاپہ:کُھل گیا کھاتہ:تہلکہ خیزانکشافات

0
74

راولپنڈی:مجرہ پارٹی پرمبینہ پولیس پارٹی کاچھاپہ:کُھل گیا کھاتہ:تہلکہ خیزانکشافات ،اطلاعات کے مطابق چکری روڈ مجرہ پارٹی پر مبینہ پولیس پارٹی نے ایسا چھاپہ مارا ہے کہ جس سے بہت سے کھاتے کھل گئے ہیں،

معتبر ذرائع کے مطابق چھاپہ مارنےکے بعد پولیس نے نذرانے لینے شروع کردیئے اور پھر دو لاکھ روپے نذرانہ لیکر ملزمان کو محفوظ راستہ اور رقاصاؤں کو پولیس کی گاڑی میں پک اینڈ ڈراپ دے کرمحفوظ‌ مقام تک پہنچا دیا ہے

یہ بھی معلوم ہو اہے کہ رات گئے رانیال چوکی کے اے ایس آئی شہزاد ظفر نےمخبر کی نشاندہی پر چکری روڈ رقص کی محفل پر چھاپہ مارا

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ محفل منتظمین نے پولیس کی مٹھی گرم کی جسکے بعد رقاصاؤں کو پولیس کی گاڑی میں بیٹھا کر محفوظ مقام پر چھوڑ دیا گیا،

چھاپے کے دوران نام نہاد صحافی کی انٹری ہوتی ہے اور پھر پولیس کی معاونت سے تماش بینوں کو بھگانے میں مدد فراہم کی اپنا حصہ وصول کیا اور رفو چکر ہو گیا

مجرہ کرنے والی لڑکیوں کو پولیس نے اپنی نگرانی میں خود گاڑی میں بٹھایا اور فرار کروایا مخبر نے حصہ نہ ملنے پر بھانڈا پھوڑ دیا

کرونا ایس او پی کی خلاف ورزی اور فحاشی پھیلانے کے معاملے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل، پولیس پر شدید تنقید

سی پی او راولپنڈی نے واقعے کا نوٹس لیا تو پولیس نے مقدمہ درج کر لیا، اعلی افسران کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش

ایف آئی آر کے مطابق مخبر خاص کی اطلاع پر کارروائی کی پولیس کے پہنچنے پر مجرا پارٹی ساؤنڈ سسٹم اٹھا کر بھاگ نکلی ،رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر مجرا پارٹی اور منتظمین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،

Leave a reply