عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کو ایوارڈ سے نواز دیا

0
63

عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کو ایوارڈ سے نواز دیا

باغی ٹی وی : عالمی ادارہ صحت کاانسدادتمباکونوشی ایوارڈ2021 پاکستان کے نام ہوگیا .پاکستان کیلئےایوارڈ کااعلان عالمی ادارہ صحت ایمروریجن نےکیاہے . پاکستان انسدادتمباکو نوشی کےکامیاب اقدامات پرایمروریجن میں نمبرون قرار دے دیا .ادراے نے اعتراف کیا کہ پاکستان کی انسدادتمباکو نوشی کےمقررہ اہداف کےحصول میں نمایاں کامیابیاں ہیں.

عالمی ادارہ صحت نےحکومت پاکستان کوایوارڈبارےآگاہ کر دیا.وزارت صحت نے ٹوبیکوکنٹرول سیل کی پاکستان کوایوارڈملنےکی تصدیق کردی ،

عالمی ادارہ صحت سےپاکستان کوایوارڈ31مئی ورلڈنوٹوبیکوڈےپرملےگا.پاکستان کوایوارڈٹوبیکواسموک فری سٹی منصوبےکی کامیابی پرملاہے،وزارت صحت کےزیرانتظام ٹوبیکو اسموک فری سٹی منصوبہ12 اضلاع میں جاری ہیں.

ٹوبیکو اسموک فری سٹی منصوبےمیں ضلعی سطح پرمانیٹرنگ سیل قائم ہیں، منصوبے کےتحت 12 اضلاع میں 304 مقامات، پارک اسموک فری ہیں،پاکستان پبلک پارکس کواسموک فری قراردینےوالادنیاکاپہلا ملک ہے.

اسموک فری سٹی منصوبےکےتحت ٹوبیکوپراڈکٹس بیچنےوالےرجسٹرہیں. اسلام آبادمیں تمباکو مصنوعات کی فروخت لائسنس سےمشروط ہے.پاکستان 2025تک تمباکو نوشوں کی تعدادمیں30 فیصد کمی لائےگا

Leave a reply