یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یوکرین کے بجٹ میں متوقع 38 ارب ڈالر کے خسارے کو پورا کرے۔

باغی ٹی وی : یوکرینی صدر نے کہا ہے کہ روسی میزائلوں اور ایرانی ساختہ ڈرونز نے یوکرین کے توانائی کے شعبے کے ایک تہائی سے زیادہ حصے کو تباہ کر دیا ہے۔

امریکا کا چین پر امریکی عدالتی نظام میں مداخلت کا الزام ، چینی جاسوسوں پر فرد جرم عائد کردی

انہوں نے برلن میں ہونے والی کانفرنس سے ویڈیو لنک کے ذریعے مزید کہا کہ یوکرین کو ابھی تک 17 ارب ڈالر کی لاگت کے ساتھ تیزی سے بحالی کے منصوبے کا "ایک فیصد” بھی نہیں ملا ہے روس ہر چیز کو تباہ کر رہا ہے تاکہ ہمارے لیے موسم سرما میں گزرنا زیادہ مشکل ہو جائے۔

کانفرنس میں جرمن چانسلر اولاف شولز، یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین، اور کئی دیگر سینئر سیاستدانوں اور حکام نے شرکت کی۔

یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لین نے کہا کہ دنیا کو وقت ضائع نہیں کرنا چاہیے اور یوکرینیوں کو اپنے ملک کی تعمیر نو میں تیزی سے مدد کرنی چاہیے یورپی یونین اس کام کے لیے اعتماد فراہم کر کے تعمیر نو کے اقدامات کو مربوط کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے تعمیر نو کے لیے ایک بین الاقوامی رابطہ پلیٹ فارم قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جلد سے جلد ترجیحی طور پر سال کے اختتام سے پہلے یا اگلے سال کے شروع میں ہمیں یوکرین کی مدد کے لیے مزید اقداما کرنا ہوں گےیورپی کمیشن اس کے لیے سیکریٹریٹ فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

روسی صدرکومکمل طورپرتنہا کردینا خطرناک ہو سکتا ہے، فرانسیسی وزیرخارجہ

جنگ نے ستمبر کے آخر تک تقریباً ایک لاکھ بیس ہزار مکانات اور 16,000 اپارٹمنٹ عمارتوں کو تباہ یا نقصان پہنچایا ہے کیو سکول آف اکنامکس کے مطابق روس کی طرف سےیوکرین پرمسلط کردہ جنگ کے نتیجے میں اب تک 127 ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا گیا ہے۔

پیر کوعالمی بینک نے اعلان کیا کہ اس نے یوکرین کو 24 فروری کو روس کے حملے اور اس کی سرزمین پر جاری جنگ کی وجہ سے فوری اخراجات کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد کے لیے اضافی 500 ملین ڈالر فراہم کیے ہیں۔

قبل ازیں ولادیمیر زیلنسکی نے پیر کے روز اسرائیل کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے انہوں نے اپنے کہا کہ یوکرین پر روس کے حملے کے تناظر میں "اسرائیل غیر جانبدار ہے جس نے ان کی رائے میں ماسکو اور تہران کے درمیان "اتحاد” کے قیام کی اجازت دی، خاص طور پر روسی فوج کو ایرانی ڈرون فراہم کرنےپرخاموشی اختیار کررکھی ہے۔

ایپل واچ نے شوہر کے ہاتھوں زندہ دفنائی گئی خاتون کی جان بچا لی

اسرائیلی اخبار’ہارٹز‘ کے زیر اہتمام ایک کانفرنس کے دوران بات کرتے ہوئے زیلنسکی نے کہا کہ یہ (روسی-ایرانی) اتحاد نہ ہوتا، اگر آپ کے سیاستدان اس وقت کوئی فیصلہ لیتے، جس کا ہم نے مطالبہ کیا تھا، کیف کا مطالبہ ہے کہ وہ روس کے خلاف اسرائیل کی حمایت حاصل کرے۔

انہوں نے کہا کہ ماسکو اور تہران کے درمیان تال میل کریملن کو پریشان نہ کرنے کے (اسرائیلی) فیصلے کے بعد ممکن ہوا” 2014 تک روس کی طرف سے کریمیا کو الحاق کرنے کے بعد اچھے سفارتی تعلقات کو برقرار رکھنے کے لیے اسرائیل نے ماسکو کے حوالے سے نرمی اختیار کرکھی ہے۔

یوکرینی صدر نے الزام لگایا کہ ایران نے تہران کے جوہری پروگرام میں روس کی مدد کے بدلے روس کو ڈرون فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ شاید یہ ان کے اتحاد کا یہی مفہوم ہے۔

شی جن پنگ تیسری بار چین کے صدر منتخب،وزیراعظم شہباز شریف کی مبارکباد

Shares: