عالمی دنیا کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے، دفتر خارجہ

0
35

عالمی برادری کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے، دفتر خارجہ

باغی ٹی وی :ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہا عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔ مقبوضہ کشمیرمیں ریلیف اور طبی سامان کی فراہمی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نقل وحرکت اور معلومات پر مسلسل پابندی ہے جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت ہندوتوا کی پالیسیوں پرعمل پیرا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی 90 لاکھ آبادی پر بھارتی مظالم جاری ہیں اور کشمیری شہیدا کی لاشیں ورثا کے حوالے نہیں کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں افسوسناک ہیں۔ کشمیریوں کو جعلی پولیس مقابلوں میں مارا جا رہا ہے۔

واضح‌رہے کہ پلوامہ میں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ میں 2 درجن سے زائد مظاہرین زخمی اطلاعات کے مطابق جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں اونتی پورہ کے بیگی پورہ علاقے کے قریب مظاہرین کی بڑی تعداد کو منتشر کرنے کے لئے حکومتی فورسز نے گولیوں اور چھروں کی فائرنگ کی جس سے کم سے کم 25 افراد زخمی ہوگئے۔

حکام نے وادی کشمیر میں نجی آپریٹرز کی موبائل ٹیلیفون سروس اور موبائل انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کردیا۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق حزب المجاہدین کے کمانڈر ریاض نائیکو کے پھنس جانے کی خبر پھیلتے ہی بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر آگئے اور احتجاج شروع کردیا۔

Leave a reply