عالمی انسداد پولیو پروگرام اسٹریٹیجی کمیٹی کے وفد کا دورہ پاکستان
عالمی انسداد پولیو پروگرام اسٹریٹیجی کمیٹی کے وفد نے پاکستان کا دورہ کیا ہے جبکہ رپورٹس کے مطابق نگران وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان سے ملاقات میں موذی مرض کے خاتمے کیلئے اقدامات تیز کرنے پر غور کیا گیا اور سربراہ جی پی ای آئی اسٹریٹیجی کمیٹی ایڈن اولیری سے ملاقات میں نگران وزیر صحت نے کہا کہ پولیو کےخاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے۔
تاہم ہائی رسک ایریاز کیلئے مؤثر حکمت عملی تشکیل دی گئی ہے اور ایڈن اولیری نے کہا پولیوکے خاتمے کیلئے تمام کوششیں بروئے کار لائیں گے اور اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان اور افغانستان پولیو کے خاتمے کیلئےسنجیدہ اقدامات یقینی بنائیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
چینی کی قیمت 200 تک پہنچ گئی
شادی جلدی یا لیٹ کبھی بھی ہو سکتی ہے ایشو والی بات نہیںعثمان مختار
میں آج تک اقربا پروری کا شکار نہیںہوئی غنا علی
انڈر 23 ایشین کپ 2024 کوالیفائرز کیلئے 23 رکنی سکواڈ کا اعلان
حلیم عادل شیخ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج
پولیو وائرس کی منتقلی کو روکنے کیلئے ہر ممکن اقدام میں تعاون جاری رکھیں گے۔
خٰیال رہے کہ پاکستان میں پولیو کے خاتمے کا پروگرام گذشتہ 25 سالوں سے بچوں کو معذوری کا شکار کرنے والے پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے سرگرمِ عمل ہے۔ اس پروگرام کا ہراول دستہ 339,521 پولیو ورکرز ہیں ۔ مثالی افرادی قوت کے علاوہ اس پروگرام کو دنیا کے سب سے بڑے نگرانی کے نظام کی خدمات حاصل ہیں اور معلومات کے حصول اور تجزیے کا اعلیٰ معیار کا نیٹ ورک، جدید ترین لیبارٹریز، وبائی امراض کے بہترین ماہرین اور پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں پبلک ہیلتھ کے نمایاں ماہرین بھی اس پروگرام کا حصہ ہیں۔
پولیو کیا ہے؟
پولیو ایک انتہائی متعدی اور وائرس سے پھیلنے والی بیماری ہے جو عام طور پر پانچ سال تک کے بچوں کو متاثر کرتی ہے۔ پولیو کا وائرس ایک سے دوسرے شخص میں منتقل ہوسکتا ہے اور یہ پاخانے کے یا منہ کے راستے سے پھیلتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ پولیو وائرس آلودہ پانی یا خوراک کے ذریعے بھی پھیل سکتا ہے۔ جسم میں داخل ہونے کے بعد وائرس انسانی آنتوں میں پھلنا پھولنا شروع کردیتا ہے جہاں سے یہ اعصابی نظام پر حملہ آور ہوکر فالج کا باعث بنتا ہے۔
پولیو کی ابتدائی طور پر ظاہر ہونے والی علامات میں بخار، شدید تھکاوٹ ، سر درد، متلی یا قے ، گردن کا اکڑ جانا اور اعصابی درد شامل ہیں۔ چند کیسز میں یہ بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ پولیو وائرس اعصابی نظام پر حملہ ہوکر فالج کی وجہ بنتا ہے اور پولیو وائرس کے حملے سے ہونے والا فالج مستقل ہوتا ہے۔ پولیو کا کوئی علاج نہیں۔ اس سے بچاؤ کا واحد راستہ پولیو ویکسین یعنی پولیو سے بچاؤ کے قطروں کا استعمال ہے۔