عالمی مارکیٹ میں‌خام تیل کی قیمتوں میں‌30 سالہ ریکارڈ اضافہ، ٹرمپ نے اہم اعلان کردیا

سعودی عرب میں تیل تنصیبات پر حملوں‌کے بعد وہی ہوا جس کا دنیا کو خدشہ تھا ، آرمکونے اپنے خام تیل کی قیمتوں میں تاریخ ساز اضافہ کردیا یوں 30سال میں ہونے والا یہ سب سے بڑا اضافہ ہے.عالمی مارکیٹ میں پیر کے دن سے 15 فیصد اضافہ سامنے آیا ہے . اس طرح برینٹ کروڈ آئل کی قیمتوں میں 30 برس کے دوران ایک دن میں ہونے والا سب سے بڑا اضافہ اور کاروبار میں ریکارڈ حجم دیکھنے میں آیا۔ واضح رہے کہ سعودی ارامکو کی دو تنصیبات پر حملوں کے بعد مملکت کی تیل کی پیداوار کم ہو کر آدھی رہ گئی تھی۔

امریکی صدر ٹرمپ اس اضافے کو کوئی خاص اضافہ نہیں قرار دے رہے ہیں .

امریکی صدر نے وایٹ ہاوس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا "قیمتیں بہت زیادہ بلند نہیں ہوئیں اور ہمارے پاس تیل کے بڑے ذخائر ہیں محفوظ ذخائر ہیں۔ ہم ان میں سے ایک خاص حصہ چالو کر کے اور دیگر ممالک بھی اشتراک کریں تو ہم سپلائی کے اس خلا کو پر کر سکتے ہں
حملوں کی وجہ سے جو نقصان ہوا اس پر پاکستان بھی اپنا رد عمل ہوا ہے.ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے سعودی عرب میں آئل پمپنگ اسٹیشن پرڈرون حملے کی شدید مذمت کی ہے ،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان توقع کرتا ہے اس قسم کے حملے نہیں دہرائے جائیں گے ،پاکستان موجودہ حالات میں سعودی عرب کے ساتھ مکمل ہمدردی اور حمایت کرتا ہے ،اس قسم کے حملے جس سے تجارتی سرگرمیوں میں تعطل اور خوف پیدا ہو معاف نہیں کئے جا سکتے ،پاکستان سعودی عرب کے امن و سلامتی میں ساتھ کھڑا ہے

Comments are closed.