عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 18 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 18 سال کی کم ترین سطح 23.03 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 2002 میں اپنی قدر میں مندی سے بھی زیادہ گِرگئی۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران خام تیل کی مانگ میں ریکارڈ کمی آئی۔
امریکی ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 18 سالہ تاریخ کی کم ترین سطح 20 ڈالر فی بیرل پر ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل کی مانگ میں کمی کی بنیادی وجہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ ہے۔

ماہرین کے مطابق تیل کی قیمتوں میں کمی سے پاکستان کے تجارتی خسارے میں کمی متوقع ہے۔ان کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال سے ملک میں مہنگائی میں کمی ہونی چاہیے.
واضح رہےکہ اس سے پہلے امریکی خام تیل کی قیمت میں 26 فیصد کمی ہوئی جس کے بعد امریکی خام تیل 30 ڈالر 50 سینٹ فی بیرل پر ٹریڈ ہونے لگا۔ برطانوی خام تیل بھی 25 فیصد سستا ہو گیا جس کے بعد برطانوی خام تیل 34 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ سعودی عرب نے تیل کی پیدوار بڑھانے کا اعلان کر دیا۔

تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث مہنگائی میں کمی آنی چاہئے،کیونکہ اس سے کارباور، صنعتی شعبہ کے اخراجات کم ہو جاتے ہیں،اس سے تجارتی خسارہ کم ہونے میں مدد ملے گی

واضح رہے کہ 2014 -16 کے درمیان تیل کی درآمد میں کمی کی وجہ سے پاکستانی معیشت کو 13 بلین امریکی ڈالر کی زیادہ آمدنی کا فائدہ ہوا تھا

Comments are closed.