جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں صرف 8روپے کی کمی قوم کیساتھ مذاق ہے کیونکہ عالمی منڈی میں پیٹرول اور ڈالر کی قیمت میں کمی کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوا، حکومت عوام کو تکلیف دینے کی بجائے ریلیف دے، پیٹرول کی قیمت 150 روپے فی لیٹر مقرر کی جائے۔
انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی صورتحال کی ذمہ دار تینوں حکمران پارٹیاں ہیں، کرپشن،بد انتظامی،لاقانونیت ہر دن پاکستانیوں کی تباہی کا مقدر بنا اور امیر جماعت اسلامی کامزید کہناتھا کہ پیپلز پارٹی نے آئی پی پیز کیساتھ جو معاہدے کیے وہ ایسٹ انڈیا کمپنی کو بھی مات دے گئے، مسلم لیگ ن کی حکومت نے ان معاہدوں کو مزید پروان چڑھایا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ایم کیو ایم پورے شہر سے الیکشن لڑے گی. مصطفی کمال
گرفتار ملزم نے اب تک 328 گردوں کے آپریشن کئے ہیں. نگران وزیراعلی پنجاب
نواز شریف کا استقبال؛ زیادہ بندے لانے پر ہونڈا 125 بائیک مگر پٹرول اپنا
پرینکسٹر یوٹیوبر کو گولی مارنے والے کو عدالت نے رہا کردیا
انقرہ میں دھماکہ کی تحقیقات شروع
ن لیگ کا انتقامی سیاست اور اسٹیبلشمنٹ سے ٹکراؤ کی پالیسی سے گریز کا فیصلہ
تاہم خیال رہے کہ پٹرول کی قیمت میں 8 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 323روپے 38پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 318روپے 18پیسے ہوگئی ہے۔