عالمی تجارت اور افغان طالبان تحریر: ملک منیب محمود

0
41


افغانستان میں امریکی فوج جب آئی تھی تو دنیا کو لگا تھا کہ بڑے بڑے پگڑ والے لوگ اور پتھر کے زمانے کی باتیں کرنے والے لوگ دنیا کی سپر پاور کے سامنے گھٹنے ٹیک دیں گے. مگر اس وقت طالبان کمانڈر ملا عمر نے بڑے تاریخی الفاظ کہے تھے کہ سپر پاور صرف ﷲ ہے تمھارا فیصلہ ہے کہ تم جیتو گے ﷲ کا فیصلہ ہے ہم جیتیں گے.
آج دو صدیاں گزر جانے کے بعد وہی سپر پاور انہی کہساروں اور سنگلاخ پہاڑوں کے باسیوں کے سامنے گھٹنے ٹیک چکی ہے. ایک وقت تھاطجب امریکی صدر جارج بش نے افغانیوں کو دھتکارا تھا اور آج شکست کا یہ عالم ہے کہ افغان جنگ کا سب سے بڑا مرکز بگرام ائیر بیس رات کی تاریکی میں خالی کر کے بھاگ گئے ہیں. بے شک ﷲ ہی سپر پاور ہے وہی بہترین حکمت عملی کرنیوالا ہے.
امریکی انخلا کے بعد خطے کی صورتحال تھوڑی بگڑ جائے گی کیونکہ جس طرح طالبان علاقوں پر قبضہ کررہے ہیں یہ بات واضح ہے کہ افغان حکومت چند دن کی مہمان ہے. انکے اتحادی اور کنٹریکٹرز پتلی گلی بھاگ گئے ہیں. اس سے افغانستان میں ایک خلا پیدا ہوجائے گا کیونکہ طالبان کے پاس تو اتنے وسائل نہیں ہیں کہ ہر علاقے میں سہولیات فراہم کریں. اس خلا کا فائدہ بیرونی طاقتیں بھرپور اٹھائیں گی. اب بات یہ ہے کہ افغان امن عمل پاکستان کے لیے سازگار کیوں ہے؟ کیونکہ پاکستان میں جتنی بھی دہشت گردی ہوئی ہے اس کے لیے افغانستان کی زمین استعمال ہوئی ہے. پاکستان نے مزید ایسی کسی دراندازی سے بچنے کے لیے 532 بلین ڈالر کی باڑ لگائی ہے تاکہ ملک میں امن کو مزید مضبوط کیا جائے.
البتہ طالبان کمانڈر نے اس بات کی گارنٹی بھی دے ہے کہ اب افغانستان کی زمین کسی بھی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، جوکہ ایک خوش آئند بات ہے.
دوسری طرف چائنہ خطے سے امریکہ کو مکمل طور پر نکالنا چاہتا ہے تاکہ وہ اپنی تجارت اور پراجیکٹس کو محفوظ بنا سکے. چونکہ پاکستان بھی وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہتر بنانا چاہتا ہے تو اس سارے خطے میں استحکام بہت ضروری ہے. چائنہ ایشیا سے لے کر یورپ اور مڈل ایسٹ تک اپنی تجارت پھیلا چکا ہے اب افغانستان کا امن پاکستان کے لیے بہت ضروری بن گیا ہے کیونکہ وسطی ایشیائی ممالک سے تجارتی تعلقات بنانے کا راستہ افغانستان کی سرزمین سے ہو کر گزرتا ہے.
یوں سمجھ لیجیے دنیا کی سپر پاور بڑے بڑے پگڑوں اور پہاڑوں میں رہنے والے لوگوں سے اپنی تجارت کے راستے مانگ رہی ہیں اس سب صورتحال میں پاکستان ایک اہم کردار ادا کررہا ہے کیونکہ یہ اونچی شلواروں والے درویش صفت لوگ صرف ایک ملک کی بات سنتے اور مانتے ہیں اور وہ ہے "پاکستان”
MMuneebPTI@
Twitter Account Handle

Leave a reply